قومی خبریں

’بی جے پی حکومت جملہ بازی کر گمراہ کر رہی‘، کانگریس نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے بجٹ کو بنایا ہدف تنقید

دیویندر یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بجٹ کو بابا صاحب کے مساوات اور مہاتما گاندھی کے سبھی کی ترقی والے اصولوں پر مبنی بتایا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بجٹ مودی جی کے جھوٹ اور جملوں والا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div>

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو

 

نئی دہلی: دہلی کی ریکھا گپتا حکومت نے آج اپنا پہلا بجٹ پیش کیا، جس کے تعلق سے وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ بجٹ تاریخی ہے۔ لیکن کانگریس نے اس بجٹ کو محض جملہ بازی اور گمراہی قرار دیا ہے۔ دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے دہلی حکومت کے بجٹ کو بی جے پی کے جھوٹ اور جملوں والا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’جس امید کے ساتھ دہلی نے بی جے پی کو فتحیاب کیا تھا، ان کی وہ امیدیں آنے والے 5 سالوں میں پوری ہوتی نظر نہیں آتی۔‘‘ وزیر اعلیٰ کو نشانہ بناتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ایک لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کر اپنی پیٹھ تھپتھپائی ہے، جبکہ حقیقت کچھ الگ ہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایک لاکھ کروڑ کی رقم میں سے 9950 کروڑ کی رقم دہلی کے ٹیکس دہندگان کی جیپ خالی کر کے ٹیکس کی شکل میں وصول کیا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ریکھا نے اس بجٹ کو بابا صاحب کے مساوات، مہاتما گاندھی کے سب کی ترقی اور نریندر مودی کے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے اصولوں پر مبنی بتایا ہے، جبکہ سچائی یہ ہے کہ یہ بجٹ مودی جی کے جھوٹ اور جملوں والا ہے۔ کانگریس لیڈر نے بتایا کہ دہلی کی شیلا دیکشت حکومت کے وقت 14-2013 میں مجموعی بجٹ کا کیپٹل ایکسپنڈچر 34.3 فیصد تھا۔ دیگر پارٹیوں کی حکومت پر نظر ڈالیں تو عآپ حکومت میں یہ مجموعی بجٹ کا 19.85 فیصد تھا اور بی جے پی حکومت اسے 28 فیصد کر کے اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ جو دہلی میں ترقی کی بنیاد ڈالنے کی بات کہہ رہی ہیں، وہ 28 فیصد کیپٹل ایکسپنڈچر میں صرف لیپاپوتی ہی کر پائیں گی۔

Published: undefined

دیویندر یادو کے مطابق آج کے بجٹ سے صاف ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت نے دہلی کے ساتھ سوتیلا سلوک کر کے دہلی کی عوام کے مفادات کو نظر انداز کیا ہے۔ یہ اس طرح کیونکہ دہلی کے گزشتہ بجٹ میں مرکزی حکومت کی گرانٹ 4391.94 کروڑ تھی، جبکہ موجودہ بی جے پی حکومت نے یہ کہا ہے کہ وہ 7348 کروڑ مرکزی حکومت سے گرانٹ کی شکل میں لے گی۔ یہ 7348 کروڑ کی رقم مرکزی حکومت کس طرح دے گی؟ سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ مرکزی حکومت کا بجٹ پہلے ہی جاری ہو چکا ہے، اور اس میں تو اس گرانٹ کا کوئی تذکرہ نہیں تھا، پھر یہ پیسہ کیسے آئے گا؟

Published: undefined

انتخاب کے دوران بی جے پی کے ذریعہ کیے گئے وعدوں کا بھی تذکرہ دیویندر یادو نے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’مہیلا سمردھی یوجنا‘ کے نام پر 2500 روپے خواتین کو دینے کے وعدے کو نبھانے کے لیے صرف 5100 کروڑ روپے کا التزام ہے، جو اونٹ کے منھ میں زیرہ کے برابر ہے۔ بی جے پی کی دہلی حکومت اپنے وعدے سے بھاگتی نظر آ رہی ہے۔ بی جے پی کے مذکورہ بجٹ میں تو کچھ چنندہ خواتین کو ہی فائدہ مل پائے گا۔ اعداد و شمار کی بات کریں تو 44 لاکھ خواتین نے کچھ ملنے کی امید میں ووٹنگ کی تھی، لیکن حکومت اس کے برعکس عوام سے پیسے وصولنے کی تیاری کر رہی ہے۔ بی جے پی نے ’سنکلپ پتر‘ میں یہ بھی کہا تھا کہ ہولی و دیوالی پر دہلی کی گھریلو خواتین کو ایک ایک سلنڈر مفت ملے گا۔ ہولی گزر گئی، سلنڈر نہیں دیا گیا اور پیش کردہ بجٹ سے بھی صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دیوالی پر مفت سلنڈر دینے کا منصوبہ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سبسیڈی والے سلنڈر کا بھی بجٹ میں کوئی التزام نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined