قومی خبریں

’جموں و کشمیر میں ہر گھر پر بی جے پی کا جھنڈا لہرایا جائے گا‘

رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی جموں و کشمیر میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ آنے والے دنوں میں ہر گھر پر بی جے پی کا جھنڈا بڑی شان سے لہراتا ہوا نظر آئے۔‘‘

رویندر رینہ، تصویر آئی اے این ایس
رویندر رینہ، تصویر آئی اے این ایس 

جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ اس یونین ٹریٹری میں ہر گھر پر بی جے پی کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے اور اس کا سارا کریڈٹ اس جماعت کے کارکنوں کو جاتا ہے۔

Published: undefined

رویندر رینہ نے پیر کے روز یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹرز میں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'بی جے پی جموں و کشمیر میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے۔ اس کا سارا کریڈٹ بی جے پی کے کارکنوں کو جاتا ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ آنے والے دنوں میں ہر گھر پر بی جے پی کا جھنڈا بڑی شان سے لہراتا ہوا نظر آئے'۔

Published: undefined

رویندر رینہ نے کہا کہ 'آج اگر لوگوں کے مسائل کا حل ہو رہا ہے اور ترقی کے کام ہو رہے ہیں تو یہ بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی بدولت ہو رہے ہیں۔ سبھی کام ایمانداری سے ہو رہے ہیں'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'مجھے پورا یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں ریاست جموں و کشمیر کے تین اضلاع، ہر بلاک اور ہر گھر پر بی جے پی کے جھنڈے لہرائے جائیں گے۔ لوگ جانتے ہیں کہ بی جے پی ہی لوگوں کا بھلا کر سکتی ہے اور ایمانداری سے کام کرتی ہے'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined