
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، تصویر آئی اے این ایس
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے جمعہ کے روز بی جے پی پر طنزیہ انداز میں تلخ حملہ کیا۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا بدعنوانی کے معاملوں میں مبینہ طور پر ملوث ان کی ساتھی پارٹی اے آئی اے ڈی ایم کے کو ان کی ’واشنگ مشین‘ میں صاف کر دیا گیا ہے؟ اسٹالن نے آج ایک تقریب کے دوران یہ سوال کیا۔
Published: undefined
اسٹالن نے اپنی تقریر کے دوران حریفوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ تمل ناڈو کی ترقی کو ہضم نہیں کر پاتے، وہ واٹس ایپ یونیورسٹی کے ذریعہ سے جھوٹ پھیلاتے ہیں۔ ڈی ایم کے چیف کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے خلاف لگائے گئے سبھی الزامات ایک گھسی پٹی کہانی پر مبنی ہیں۔ ان میں سے پہلا الزام سیاسی اقربا پروری کا ہے۔ میں اس کا جواب پہلے ہی دے چکا ہوں۔ سیاست میں آنے کی پوری آزادی ہے، لیکن کامیابی حاصل کرنے کے لیے انھیں عوام کے سامنے کھڑا ہونا ہوگا۔ ان کا بھروسہ جیتنا ہوگا اور ووٹ حاصل کرنے ہوگا۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’یہ بے بنیاد الزام ان لوگوں نے عائد کیے ہیں، جو زمینی سطح پر ہمارا سامنا نہیں کر سکتے۔‘‘
Published: undefined
اسٹالن نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’ہم پر جو دوسرا الزام عائد کیا گیا ہے، وہ ہے ’بدعنوانی‘۔ کیا اب تک کسی نے بھی ہمارے خلاف لگائے گئے ایک بھی الزام کو ثابت کیا ہے؟‘‘ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسٹالن نے کہا کہ ’’جو لوگ اس وقت آپ کے ساتھ ہیں، وہی حقیقی معنوں میں بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ خاص طور سے اے آئی اے ڈی ایم کے، جنھیں بدعنوانی کے معاملوں میں سپریم کورٹ نے قصوروار ٹھہرایا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’جب آپ ان کے ساتھ اتحاد میں نہیں تھے، تب آپ نے ان پر کتنے الزامات عائد کیے تھے؟ کیا اب آپ نے انھیں اپنی واشنگ مشین میں دھو دیا ہے؟‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined