قومی خبریں

مراد آباد سے بی جے پی امیدوار سرویش سنگھ کا انتقال، یہاں کل ہی ڈالا گیا تھا ووٹ، آئیے جانیں آگے کا لائحہ عمل

ضلع مجسٹریٹ مانویندر سنگھ نے بتایا کہ بی جے پی امیدوار کنور سرویش سنگھ کے انتقال کی جانکاری ملی ہے، اس سے انتخابی عمل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ووٹ شماری مقررہ تاریخ کو ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>سرویش سنگھ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

سرویش سنگھ، تصویر سوشل میڈیا

 

مراد آباد لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار سرویش سنگھ کا آج دہلی ایمس میں انتقال ہو گیا۔ اس لوک سبھا سیٹ پر کل یعنی 19 اپریل کو ہی پہلے مرحلہ کے تحت ووٹ ڈالا گیا تھا۔ سرویش سنگھ نے بھی کل اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا، لیکن اس کے بعد طبیعت ناساز ہونے کے سبب انھیں دہلی واقع ایمس میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انھوں نے آخری سانس لی۔

Published: undefined

سرویش سنگھ کے انتقال پر مراد آباد کے ضلع مجسٹریٹ مانویندر سنگھ کا بیان ایک میڈیا رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی امیدوار کنور سرویش سنگھ کے انتقال کی جانکاری ملی ہے۔ اس سے انتخابی عمل پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ووٹ شماری مقررہ تاریخ کو ہوگی اور اگر بی جے پی انتخاب جیتتی ہے تو پھر ضمنی انتخاب کرایا جائے گا۔ اگر بی جے پی امیدوار کی شکست ہوتی ہے تو پھر کسی طرح کی دیگر کارروائی نہیں ہوگی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سرویش سنگھ 5 مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور ایک بار رکن پارلیمنٹ بھی رہے تھے۔ 2014 میں سرویش سنگھ مراد آباد سے رکن پارلیمنٹ بنے تھے اور اس بار بھی بی جے پی نے انھیں ٹکٹ دیا تھا۔ وہ طویل مدت سے بیمار تھے اور علاج چل رہا تھا، لیکن اچانک اس طرح ان کا انتقال ہو جائے گا، یہ کسی نے سوچا نہیں تھا۔ وہ پھیپھڑے کے انفیکشن میں مبتلا تھے، حالانکہ بتایا جا رہا ہے کہ ان کا انتقال دورۂ قلب سے ہوا۔

Published: undefined

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مراد آباد سیٹ سے بی جے پی امیدوار ہونے کے باوجود وہ اپنے انتخابی مہم نہیں چلا رہے تھے۔ اس کی وجہ ان کی بیماری ہی تھی۔ ان کی جگہ ان کے بیٹے سوشانت سنگھ انتخابی تشہیر کر رہے تھے، جو کہ برہاپور سے بی جے پی رکن اسمبلی ہیں۔ سرویش سنگھ کے انتقال پر سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری لال جی ورما نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’مراد آباد سے بی جے پی امیدوار اور سابق رکن پارلیمنٹ سرویش کمار سنگھ جی کا آج انتقال ہو گیا۔ ایشور ان کی روح کو سکون دے اور اہل خانہ کو تکلیف برداشت کرنے کی قوت دے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined