قومی خبریں

بی جے پی وقت سے پہلے کرا سکتی ہے لوک سبھا انتخابات، دسمبر تک ممکن! ممتا بنرجی

ممتا نے کہا کہ ان کی زندگی کا پہلا مشن مغربی بنگال میں بائیں محاذ کی حکمرانی کو ختم کرنا تھا، جو 2011 میں پورا ہو گیا۔ اب انہیں بی جے پی کی حکمرانی کو ختم کرنا ہے اور وہ اس کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں

<div class="paragraphs"><p>ممتا بنرجی، تصویر ٹوئٹر&nbsp;<a href="https://twitter.com/AITCofficial">@AITCofficial</a></p></div>

ممتا بنرجی، تصویر ٹوئٹر @AITCofficial

 

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی اگلے لوک سبھا انتخابات اس سال دسمبر یا اگلے سال جنوری میں کرا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت الیکشن کمیشن آف انڈیا کے آئین کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: undefined

پارٹی کے طلبہ ونگ ’ترنمول چھاتر پریشد‘ کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ممتا نے کہا ’’مجھے خدشہ ہے کہ لوک سبھا کے لیے پولنگ اس سال دسمبر یا اگلے سال جنوری تک ہو سکتی ہے۔ بی جے پی کے لیے سب کچھ ممکن ہے۔ یاد رکھیں اگر بی جے پی اقتدار میں رہتی ہے، تو پورا ملک مکمل آمریت کی طرف بڑھ جائے گا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مرکز کی مودی حکومت الیکشن کمیشن آف انڈیا کے آئین کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ممتا نے کہا ’’انہوں نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنروں کی تقرری کے لیے بنائی گئی کمیٹی سے چیف جسٹس آف انڈیا کا نام ہٹا دیا ہے۔ وہ ہر چیز پر اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی زندگی کا پہلا مشن مغربی بنگال میں بائیں محاذ کی 34 سالہ حکمرانی کو ختم کرنا تھا، جو انہوں نے 2011 میں پور کر دیا تھا۔ اب ان کا مشن بی جے پی کی حکمرانی کو ختم کرنا ہے اور وہ اس کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined