قومی خبریں

بی جے پی نے تریپورہ اسمبلی کے لئے 48 امیدواروں کا اعلان کیا، دو مسلم امیدواروں کو دیا گیا موقع

تریپورہ اسمبلی انتخابات 2023 کی تاریخوں کا اعلان کیا جا چکا ہے، ووٹ 16 فروری کو ڈالے جائیں گے جبکہ گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔ اس وقت ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہے

بی جے پی / علامتی تصویر
بی جے پی / علامتی تصویر 

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لیے آج اپنے 48 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، جس میں وزیر اعلیٰ مانک ساہا کو ٹاؤن بورڈووالی سیٹ سے امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے اپنی پہلی فہرست میں دو مسلم امیدواروں محمد مبشر علی اور تفضل حسین کے نام بھی شامل کئے ہیں۔

Published: undefined

بی جے پی کے تمام امیدواروں کے ناموں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں کل یہاں پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا، پارٹی کے تریپورہ انچارج ڈاکٹر مہیش شرما، تریپورہ کے سابق وزیر اعلیٰ بپلو دیو اور الیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین بھی میٹنگ میں شامل ہوئے۔

Published: undefined

پہلی فہرست میں شامل 48 امیدواروں میں سے تقریباً ایک چوتھائی یا 11 خواتین ہیں۔ تریپورہ اسمبلی کی کل 60 سیٹوں کے لیے پولنگ 16 فروری کو ہوگی، جب کہ ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔ امیدواروں کی نامزدگی کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے۔

بی جے پی نے اپنی فہرست میں مبشر علی کا نام بھی شامل کیا ہے، انہیں اونا کوٹی ضلع کی کیلا شہر سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ محمد مبشر علی کیلا شہر سے سی پی آئی (ایم) کے موجودہ رکن اسمبلی ہیں اور انہوں نے 24 پہلے ہی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ باکس نگر سیٹ سے بھی امیدوار کو موقع دیا گیا ہے۔ یہاں سے پارٹی نے تفضل حسین کو امیدوار بنایا ہے۔ ضلع ویسٹ تریپورہ کی سیٹ باکس نگر سے موجودہ رکن اسمبلی شاہد چودھری ہیں، جن کا تعلق سی پی آئی (ایم) سے ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined