قومی خبریں

بی جے پی-آر ایس ایس نے مجھے نظریاتی لڑائی لڑنے کا موقع فراہم کیا: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے انہیں ان کی نظریاتی لڑائی جاری رکھنے اور اسے عوام کے درمیان لے جانے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

احمد آباد: کانگریس کے رکن پارلیمان اور سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے انہیں ان کی نظریاتی لڑائی جاری رکھنے اور اسے عوام کے درمیان لے جانے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ راہل گاندھی نے یہ بیان احمد آباد میں دیا جہاں وہ ضلع کوآپریٹیو بین سے وابستہ ہتک عزت کے معاملہ کے سلسلہ میں پہنچے تھے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے میڈیا سے خطاب کے دوران کہا کہ ’’میرے خلاف مقدمہ دائر کر کے آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ یہ لڑائی آئین کی بقا، ملک کے مستقبل اور بدعنوانی کی لڑائی ہے جسے میں جاری رکھوں گا۔‘‘

Published: undefined

دریں اثنا، راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’میری سیاسی حریف آر ایس ایس اور بی جے پی کی طرف سے میرے خلاف دائر ایک دیگر معاملہ میں پیش ہونے کے لئے میں آج یہاں احمد آباد پہنچا ہوں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’میں انہیں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ پلیٹ فارم اور یہ موقع فراہم کیا۔ جس کے ذریعے میں ان کے خلاف نظریاتی لڑائی کو عوام کے درمیان لے جا سکتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

قبل ازیں، ہتک عزت کے ایک مقدمے میں پیشی کے لیے احمد آباد پہنچے راہل گاندھی نے سرکٹ ہاؤس میں اپنا متعینہ دوپہر کا کھانہ چھوڑ کر گجراتی کھانے کا لطف اٹھانے کے لیے لا گارڈن علاقے میں ایک مشہور ریستوران کا رُخ کیا۔ راہل گاندھی نے اس سے قبل سنہ 2017 میں اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران بھی ’سواتی اسنیکس‘ نام کے اس ریستوران میں گجراتی کھانوں کا لطف اٹھایا تھا۔

Published: undefined

راہل گاندھی دوپہر تقریباً 12:30 بجے ہوائی اڈے پر پہنچے اور اس کے بعد وہ سرکٹ ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئے جہاں ان کے لے ظہرانے کا انتظام تھا لیکن انہوں نے اچانک یہ پروگرام تبدیل کر دیا اور عدالت کی جانب جانے والے راستے پر واقع اس ریستوران کا رخ کیا۔

Published: undefined

ان کے ساتھ کانگریس کے قدآور رہنما احمد پٹیل، شکتی سنگھ گوہل، گجرات کانگریس کے صدر امت چاؤڑا، لیڈر آف اپوزیشن پریش دھانانی،ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن شیلیش پرمار اور سابق صدر ارجن موڈھواڈیا اور بھرت سنگھ سولنکی بھی موجود تھے۔

Published: undefined

بھرت سنگھ سولنکی نے کہا کہ گجراتی کھانوں کے تئیں محبت کی وجہ سے راہل گاندھی نے سرکٹ ہاؤس کی بجائے پرائیویٹ ریستوران کا رخ کیا۔ شیلیش پرمار نے بتایا کہ راہل گاندھی نے پھڑانی کھچڑی، ڈھوکلا وغیرہ گجراتی کھانوں کا مزہ لیا اور ناریل کا پانی بھی نوش کیا۔ راہل گاندھی نے ریستوران میں موجود عام لوگوں کے ساتھ سیلفی بھی کھنچوائی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined