قومی خبریں

بی جے پی اور آر ایس ایس مذہب کے نام پر سیاسی کھیل کھیل رہی ہیں: فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ نے کہا کہ آج اگر کوئی مذہب کے نام پر سیاست کا کھیل کھیل رہے ہیں تو وہ بی جے پی اور آر ایس ایس والے ہیں۔ لیکن بی جے پی اسی کھیل میں ڈوب جائے گی۔

فارق عبدللہ کی فائل تصویر
فارق عبدللہ کی فائل تصویر 

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس مذہب کے نام پر سیاسی کھیل کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی یہ کھیل نہیں کھیلا ہے لیکن بی جے پی اسی کھیل میں ڈوب جائے گی۔

Published: undefined

رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز نینشل کانفرنس کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ شیخ محمد عبدللہ کے 38 ویں یوم وصال کے موقع پر یہاں نسیم باغ حضرت بل میں واقع ان کے مزار پر فاتحہ پڑھنے کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

Published: undefined

فاروق عبداللہ نے کہاکہ 'نیشنل کانفرنس نے مذہب کے نام پر کبھی بھی سیاست نہیں کی ہے۔ یہ ہماری تاریخ ہے۔ شیر کشمیر کا نعرہ "ہندو، مسلم، سکھ" اتحاد کا تھا'۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کو نیشنل کانفرنس میں اس لئے بدل دیا گیا تاکہ اس میں سبھی مذہبوں کے لوگ شامل ہو۔

Published: undefined

فاروق عبداللہ نے کہا کہ آج اگر کوئی مذہب کے نام پر سیاست کا کھیل کھیل رہے ہیں تو وہ بی جے پی اور آر ایس ایس والے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم نے یہ کھیل کبھی نہیں کھیلا ہے لیکن وہ کھیل رہے ہیں وہ اسی کھیل میں ڈوب جائیں گے'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined