قومی خبریں

بی جے پی اور آر ایس ایس بدعنوانی میں گہرائی تک ڈوبی ہوئی ہے: کانگریس

کانگریس ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ 10 جون کو منظر عام پر آنے والی اس ویڈیو میں آر ایس ایس کے رہنما کسی کمپنی کے ملازم سے 10 فیصد رشوت لینے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں۔

 پون کھیرا، تصویر آئی اے این ایس
پون کھیرا، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) بدعنوانی میں گہرائی تک ڈوبی ہوئی ہے اور راجستھان میں وائرل ویڈیو نے اس بدعنوانی کو بے نقاب کردیا، جس نے اس بدعنوانی کے سلسلے میں خود اعتراف کیا ہے۔ اس سلسلے میں اینٹی کرپشن بیورو نے ایف آئی آر درج کی ہے۔

Published: undefined

کانگریس ترجمان پون کھیرا نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 10 جون کو منظر عام پر آنے والی اس ویڈیو میں آر ایس ایس کے رہنما کسی کمپنی کے ملازم سے 10 فیصد رشوت لینے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ریکارڈ کی گئی گفتگو سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس معاملے میں کمیشن طلب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بدعنوانی کے اس معاملے میں بی جے پی کے معطل جے پور میئر کے شوہر سومیا گجر اور بی جے پی رہنما راجارام بھی شامل ہیں۔ میئر سومیا گجر کو بدعنوانی میں ملوث ہونے پر عہدے سے معطل کردیا گیا تھا۔

Published: undefined

پون کھیڑا نے بتایا کہ اس بدعنوانی کے نظام میں آر ایس ایس کے راجستھان چیف نمبارام بھی ملوث ہیں۔ وہ پانچ کروڑ روپے کے کمیشن میں ہوئی ڈیل کی رقم کا ٹکڑوں میں ادائیگی کرنے کے لئے راجا رام کو سمجھانے کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملی ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد راجستھان انسداد بدعنوانی بیورو نے اس پورے معاملے میں از خود نوٹس لے کر ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی، آر ایس ایس کی یہ صورت حال اس راجستھان کی ہے جہاں بی جے پی اقتدار میں نہیں ہے۔ جہاں بی جے پی اقتدار میں ہوگی وہاں بدعنوانی کس قدر ہے، یہ اندازہ اس کہانی سے لگایا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined