برڈ فلو / علامتی تصویر / آئی اے این ایس
مہاراشٹر کے سولاپور میں برڈ فلو کی دستک سے ہر طرف ڈر و خوف کا ماحول بن گیا ہے۔ اب یہ بالکل واضح ہو گیا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں مختلف جگہوں پر کووں کی جو اچانک موتیں ہو رہی تھیں اس کی اصل وجہ برڈ فلو ہی تھی۔ بھوپال کی لیب سے مردہ کووں کی برڈ فلو کی رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد سولاپور میونسپل کارپوریشن اور محکمہ مویشی پروری ایکشن میں آ گئے ہیں۔ سولاپور کے چھترپتی سنبھاجی مہاراج جھیل، شری سدھیشور مہاراج جھیل، خندق باغ میں گزشتہ کچھ دنوں میں 50 سے زیادہ کووں کی موت ہو گئی ہے۔ برڈ فلو کی تصدیق کے بعد جن جگہوں پر کووں کی موت ہوئی تھی اس جگہ کو سینیٹائز کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
متاثرہ علاقے سے یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ جن جگہوں پر کووے برڈ فلو کی وجہ سے مردہ پائے گئے ہیں وہ عوامی جگہ ہے اور احتیاطاً اس علاقے کو 21 دنوں کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ ساتھ ہی متاثرہ علاقے سے ایک کلومیٹر کے دائرے میں موجود چکن کے دکانوں میں موجود مرغوں کی بھی جانچ کی جائے گی۔ علاوہ ازیں محکمہ صحت کے ذریعہ ایک کلومیٹر کے دائرے میں موجود بیمار شہریوں کی معلومات بھی اکٹھی کی جائیں گی۔ حالانکہ انتظامیہ انے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ برڈ فلو اب تک کسی بھی طرح مرغیوں اور انسانوں میں داخل نہیں ہوا ہے۔
Published: undefined
برڈ فلو کو ایویئن انفلوئنزا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ایک وائرلانفیکشن ہے جو نہ صرف پرندوں کو متاثر کرتا ہے بلکہ یہ وائرس انسانوں اور دیگر جانوروں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ حالانکہ ان میں سے زیادہ تر وائرس پرندوں تک ہی محدود ہیں، لیکن یہ بیماری پرندوں کے لیے مہلک ہے۔ اس بیماری کی مختلف اقسام ہیں ’ایچ5این1‘ میں طویل عرصے تک زندہ رہنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ ’ایچ5این1‘ سے متاثر پرندہ 10 دنوں تک پاخانے اور لعاب سے وائرس خارج کرتے رہتے ہیں۔ آلودہ علاقے کے رابطے میں آنے کی وجہ انفیکشن پھیل سکتا ہے۔ اس انفیکشن کے پھیلنے کا خطرہ اس لیے بھی زیادہ ہو جاتا ہے کہ یہ ان جماعتوں کے درمیان زیادہ معروف ہے جو ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرتے رہتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined