
برڈ فلو کا خطرہ / آئی اے این ایس
کیرالہ میں ایوین انفلوئنزا (ایچ 1 این 1) کا پتہ چلنے کے بعد تمل ناڈو کے پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے دونوں ریاستوں کی سرحد پر نگرانی بڑھا دی ہے اور دفاع سے متعلق ترکیبوں کا حکم جاری کر دیا ہے۔ حال ہی میں کیرالہ کے الپوزا اور کوٹایم ضلعوں سے پولٹری فارمز میں مرغے مرغیوں کے اچانک مرنے کی خبریں آئی تھیں۔ اس کے بعد کیرالہ کے محکہ مویشی پروری نے مردہ مرغے و مرغیوں کے خون کا نمونہ ایک ٹیسٹنگ لیباریٹری بھیجا تھا۔ اب جانچ کے بعد ایچ 1 این 1 ایوین انفلوئنزا کی تصدیق ہو گئی ہے۔ نتیجہ سامنے آتے ہی کیرالہ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں ضروری ترکیبیں اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ دوسری طرف تمل ناڈو میں بھی ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتیاط کے طور پر تمل ناڈو کے افسران نے بین ریاستی سرحد پر نگرانی بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ محکمہ عوامی صحت نے ضلع انتظامیہ کو کیرالہ سے آنے والے اہم انٹری پوائنٹس پر چیک پوسٹ بنا کر گاڑیوں کی جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کیرالہ سے آنے والی گاڑیوں کو بایو سیکورٹی ترکیبوں کے تحت ’ڈس انفیکٹ‘ کیا جائے گا۔ افسران کے مطابق کوئمبٹور، نیل گری، تھینی، کنیا کماری اور تینکاسی ضلعوں میں خصوصی نگرانی کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ سبھی اضلاع کیرالہ کے ساتھ سرحد سے ملحق ہیں۔
Published: undefined
ہیلتھ ٹیموں کو کیرالہ سے تمل ناڈو میں داخل ہونے والی گاڑیوں (جن میں مرغی، مویشی اور زرعی مصنوعات لے جانے والی گاڑیاں شامل ہیں) پر سخت نگرانی رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ عوامی صحت نے سبریمالہ تیرتھ یاترا سیزن کو دیکھتے ہوئے خصوصی مشورہ بھی جاری کیا ہے۔ کیرالہ سے لوٹنے والے عقیدتمندوں سے محتاط رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ان سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر انھیں بخار، سانس لینے میں تکلیف جیسی علامتیں محسوس ہوں تو فوراً طبی مدد لیں۔
Published: undefined
نمکل سمیت جن ضلعوں میں پولٹری فارمز کی تعداد زیادہ ہے، وہاں افسران کو محکمہ مویشی پروری کے ساتھ رابطہ قائم کر نگرانی بڑھانے کو کہا گیا ہے۔ ویٹنری ڈاکٹروں کو مرغیوں کی صحت پر سخت نگرانی رکھنے، غیر معمول اموات کی فوراً رپورٹ کرنے اور یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ فارم سطح پر بایوسیکورٹی پروٹوکال کا سختی سے عمل کیا جائے۔ اس درمیان طبی افسران نے کہا ہے کہ فی الحال گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن انھوں نے سخت احتیاط اور ابتدائی پہچان کی ضرورت پر زور دیا۔ افسران نے کہا کہ حالات پر لگاتار نظر رکھی جا رہی ہے۔ آگے کی کارروائی فیلڈ لیول کی نگرانی اور بین محکمہ جاتی کوآرڈنیشن سے ملے انپٹ کی بنیاد پر طے کی جائے گی۔
Published: undefined