قومی خبریں

دہلی کے تینوں میونسپل کارپوریشنوں کو متحد کرنے کا بل آج لوک سبھا میں ہوگا پیش

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کیجریوال نے بی جے پی سےسوال کیا ہے کہ اس نے گزشتہ سات سالوں میں تینوں کارپوریشنوں کے انضمام کا فیصلہ کیوں نہیں کیا۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

عام آدمی پارٹی دہلی کے تین میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کو ملتوی کرنے کو لے کر بی جے پی پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے دلیل دی تھی کہ مرکزی حکومت تینوں کارپوریشنوں کو متحد کرنا چاہتی ہے، اسی لیے انتخابات کی تاریخیں ملتوی کر دی گئی ہیں۔ اب اس حوالے سے آج پارلیمنٹ میں بل پیش ہونے جا رہا ہے۔

Published: undefined

دہلی کی تین میونسپل کارپوریشنوں کو متحد کرنے کا بل جمعہ یعنی آج 25 مارچ کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ امت شاہ یہ بل پیش کریں گے۔ قبل ازیں اس تجویز کو مرکزی کابینہ نے منظوری دی تھی۔ پارلیمنٹ سے بل پاس ہونے کے بعد دہلی کی تینوں میونسپل کارپوریشنوں کو تحلیل کر کے انتخابات کرائے جائیں گے۔

Published: undefined

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا تھا، لیکن آخری موقع پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ انتخابات فی الحال ملتوی کر دیے گئے ہیں کیونکہ مرکزی حکومت اس حوالے سے ایک بل پیش کرنے جا رہی ہے۔

Published: undefined

دہلی کی حکمراں عام آدمی پارٹی نے اس کی سخت مخالفت کی ہے۔ کیجریوال کی پارٹی نے الیکشن کمیشن اور بی جے پی حکومت پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی انتخابات نہیں چاہتی۔ بی جے پی لیڈروں نے ایم سی ڈی میں لوٹنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کیجریوال نے کہا کہ آخر بی جے پی نے پچھلے سات سالوں میں تینوں کارپوریشنوں کو ضم کرنے کا فیصلہ کیوں نہیں کیا۔ "آپ (بی جے پی) پچھلے سات سالوں سے کہاں سوئے تھے۔ اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کیجریوال نے الزام لگایا کہ بی جے پی بابا صاحب امبیڈکر سے نفرت کرتی ہے کیونکہ انہوں نے آئین اور جمہوریت دی۔ انہوں نے بی جے پی کو چیلنج کیا کہ وہ وقت پر ایم سی ڈی انتخابات کرائے اور جیت جائے۔ کیجریوال نے طنز کرتے ہوئے کہا، "دنیا کی سب سے بڑی پارٹی (بی جے پی) دنیا کی سب سے چھوٹی پارٹی (اے اے پی) سے خوفزدہ ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined