قومی خبریں

کانپور انکاؤنٹر: پولس اسٹیشن میں بری روحوں کا بسیرا، چھٹکارا کے لیے ہوئی پوجا!

پولس افسران کا کہنا ہے کہ کئی اہلکاروں نے ڈیوٹی کے دوران 'اچھا محسوس نہ ہونے' کی شکایت کی تھی، اس لیے ہم نے سوچا کہ پوجا سے ماحول بہتر ہو سکتا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش کے کانپور ضلع کے ایک پولس اسٹیشن میں پولس اہلکاروں نے بڑھتے جرائم کے گراف کو دیکھتے ہوئے اور 'بری روحوں' کو دور بھگانے کے لیے ہَون (پوجا) کا اہتمام کیا۔ ہَون کا انعقاد 3 جولائی کو ہوئے بکرو واقعہ کو دیکھتے ہوئے منعقد کرایا گیا، جس میں آٹھ پولس اہلکار شہید ہو گئے تھے اور سات دیگر زخمی ہوئے تھے۔ یہ پوجا منگل کے روز ہوئی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کانپور واقع بکرو میں ہوئے واقعہ کے بعد چوبے پور پولس اسٹیشن میں تعینات سبھی ملازمین کو ہٹا دیا گیا تھا۔ اسٹیشن کے پولس اہلکاروں نے کہا کہ ایک مقامی پجاری نے انھیں بری روحوں سے آزاد کرنے کے لیے پوری رسم کے ساتھ پوجا کرنے کی صلاح دی تھی۔

Published: undefined

ایک پولس افسر کا کہنا ہے کہ "کئی پولس اہلکاروں نے ڈیوٹی کے دوران 'اچھا محسوس نہ ہونے' کی شکایت کی تھی۔ اس لیے ہم نے سوچا کہ ہَون سے ماحول بہتر ہو سکتا ہے۔ ہم نے بکرو قتل عام کے سبھی ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے اور ہم ماضی کو اپنے پیچھے رکھنا چاہتے ہیں۔" بتایا جا رہا ہے کہ کچھ مقامی لوگوں کے ساتھ تقریباً سبھی ڈیوٹی اسٹاف نے اس ہَون میں حصہ لیا۔

Published: undefined

پجاری نے منتر پڑھنے کے ساتھ ہی پولس عملہ کو بھروسہ دلایا کہ پولس اسٹیشن اب بری روحوں سے آزاد ہو گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہَون کے دوران کسی بھی پولس اہلکار نے کوئی شکایت لے کر تھانہ پہنچے لوگوں کی شکایت درج نہیں کی اور انھیں پوجا ختم ہونے تک انتظار کرنا پڑا۔

Published: undefined

چوبے پور اسٹیشن کے انچارج ڈی چودھری نے میڈیا سے بات چیت کےد وران بتایا کہ "تھانہ کی پاکیزگی کے لیے ہَون کا انعقاد کیا گیا۔" واضح رہے کہ کانپور کے چوبے پور تھانہ علاقہ کے بکرو گاؤں میں سرکل افسر سمیت 8 پولس اہلکاروں کو گینگسٹر وکاس دوبے اور اس کے ساتھیوں نے مل کر مار ڈالا تھا۔ بعد میں وکاس دوبے 10 جولائی کو ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا۔ اس کے پانچ ساتھی بھی پولس انکاؤنٹر میں مارے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو