قومی خبریں

بہار: کانگریسیوں پر لاٹھی چارج کے خلاف اسمبلی میں ہنگامہ، تیجسوی نے بھی اٹھائی آواز

بہار اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن اپوزیشن پارٹیوں نے کانگریس لیڈروں کے پرامن مظاہرہ پر ہوئے پولس لاٹھی چارج کو لے کر خوب ہنگامہ ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن پیر کو اپوزیشن پارٹیوں نے اتوار کو کانگریس لیڈروں کے پرامن مظاہرہ پر ہوئے پولس لاٹھی چارج کو لے کر خوب ہنگامہ کیا۔ اس درمیان اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی یادو نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تاناشاہی پر اتر گئی ہے اور وہ لاٹھی سے عوام کی آواز دبانا چاہتی ہے۔ بہار اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے ایوان کے باہر اور اندر جم کر ہنگامہ کیا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن لیڈران ویل میں آ کر ہنگامہ کرنے لگے۔ اس دوران اپوزیشن کے لیڈر نے پٹنہ میں کانگریس لیڈروں پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے اپنی بات رکھنے کی کوشش کی، لیکن انھیں ضابطوں کے مطابق اپنی باتیں رکھنے کو کہا گیا۔

Published: undefined

اس درمیان اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری نے کئی بار اپوزیشن اراکین کو اپنی جگہ پر جانے کے لیے کہا، لیکن ہنگامہ جاری رہا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اس سے پہلے ایوان کے باہر پورتیکو میں سی پی آئی-ایم ایل کے اراکین نے این آر سی کے خلاف بل لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ بہار میں بڑھتی آلودگی پر حکومت کے ذریعہ کوئی قدم نہیں اٹھانے کے خلاف کانگریس کے پریم چندر مشرا سمیت کئی رکن ماسک لگا کر ایوان پہنچے۔ مشرا نے کہا کہ آلودگی پر کنٹرول پانے کے لیے حکومت کچھ نہیں کر پا رہی ہے۔

Published: undefined

اس کے بعد ایوان کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے تیجسوی نے بہار کی حکومت کو تاناشاہ بتاتے ہوئے انھیں زبردست طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے بے روزگاری کے ایشو پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بہار میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔

Published: undefined

تیجسوی یادو نے مہاراشٹر کے معاملے کو بھی ایوان میں اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ معاملہ میں جو کچھ ہوا وہ مینڈیٹ کی بے عزتی ہے۔ بہار میں بھی ایسا ہو چکا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے پٹنہ میں کانگریسی لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو لاٹھی-ڈنڈے سے دبانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اتوار کو مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف کانگریس کے ذریعہ ’جن ویدنا مارچ‘ نکالا گیا تھا، جس پر پولس نے لاٹھی چارج کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined