قومی خبریں

عصمت دری کے ملزم کو انوکھی سزا، 6 مہینے تک خواتین کے کپڑے مفت دھونے ہوں گے

چونکہ ملزم پیشے کے اعتبار سے ایک دھوبی ہے،لہذا عدالت نے اسے 6 ماہ تک خواتین کے کپڑے مفت میں دھونے اور استری کرنے کی سزا سنائی ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

مدھوبنی: بہار کے مدھوبنی میں اے ڈی جے کورٹ نے عصمت دری کے ملزم کو ایک انوکھی سزا دی ہے۔ چونکہ ملزم پیشے کے اعتبار سے دھوبی ہے ، لہذا جج نے اسے اگلے 6 ماہ تک خواتین کے کپڑے مفت میں دھونے اور استری کرنے کی سزا سنائی ہے۔ جھنجھار ر پور کورٹ کے اے ڈی جے اویناش کمار نے ملزم للن کمار کو اسی شرط پر ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

Published: undefined

بیس سالہ للن کمار پر 17 اپریل کو ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے اور عصمت دری کی کوشش کرنے کا الزام ہے۔ اسے 19 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں چارج شیٹ بھی دائر کی جا چکی ہے۔ دونوں فریقوں کے درمیان سمجھوتہ بھی ہو گیا ہے۔ عدالت میں ملزم للن کمار کے وکیل نے کہا تھا کہ ان کا موکل اپنے پیشے کے ذریعے سماج کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔

Published: undefined

اس بنیاد پر اے ڈی جے اویناش کمار نے ایک انوکھا فیصلہ سنایا۔ انہوں نے گاؤں کی تمام خواتین کے کپڑے دھونے اور استری کرنے کی شرط پر ملزم کو ضمانت دی ہے۔ عدالت نے ملزم کو اس کی مفت سماجی خدمات کے لئے مکھیا، سرپنچ کا سرکاری افسر کے ذریعے سند بھی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم نوجوان مفت میں خدمت کر رہا ہے یا نہیں اس پر نظر رکھنے کے لیے ضمانت کی ایک کاپی گاؤں کے سرپنچ اور مکھیا کو بھی بھیجی گئی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اے ڈی جے اویناش کمار اپنے منفرد فیصلوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس سال اپریل میں ایک ٹیچر نے کوویڈ کے دور میں بھی اسکول کھولا تھا، اسے جج اویناش کمار نے اس شرط پر ضمانت دی تھی وہ پہلی سے پانچویں جماعت کے 5 غریب بچوں کو تین ماہ تک مفت میں پڑھائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مار پیٹ کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ اپنے گھر کے ارد گرد موجود نالوں کی صفائی کرے گا۔

Published: undefined

گزشتہ سال ستمبر میں انہوں نے ایک ملزم کو اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ ایک ماہ تک مندر میں معمار کے طور پر کام کرے گا۔ اسی طرح انہوں نے مئی 2021 سے جیل میں قید ملزم راجیو کمار اور نتیش کمار کو اس شرط پر ضمانت دی کہ وہ سیلاب متاثرین کو مفت میں دالیں فراہم کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined