قومی خبریں

بہار ایس آئی آر: ’کسی بھی طرح کی بے ضابطگی ملی تو پورے عمل کو رَد کر دیں گے‘، سپریم کورٹ کا واضح بیان

سپریم کورٹ نے عرضی دہندگان سے کہا کہ وہ بہار ایس آئی آر اور ملکی سطح پر ایس آئی آر سے منسلک ایشوز پر 7 اکتوبر کی سماعت میں اپنی دلیلیں رکھ سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>بہار میں ایس آئی آر معاملہ پر سپریم کورٹ کی اہم ہدایت، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

بہار میں ایس آئی آر معاملہ پر سپریم کورٹ کی اہم ہدایت، تصویر سوشل میڈیا

 

بہار میں ووٹرس کی ہوئی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) معاملے پر آج سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت عظمیٰ نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ اگر اس عمل میں کوئی بھی بے ضابطگی ملی تو پھر پورے عمل کو ہی رَد کر دیا جائے گا۔ اس معاملے میں عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 7 اکتوبر کی تاریخ بھی مقرر کر دی ہے۔

Published: undefined

جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیا باگچی کی بنچ نے ایس آئی آر سے متعلق داخل عرضیوں پر یہ سماعت کی۔ بنچ نے کہا کہ اگر ایس آئی آر سے متعلق عمل میں آئینی تحفظ کے ضابطوں سے سمجھوتہ کیا گیا تو پھر پورا عمل ناجائز ہو جائے گا۔ بنچ نے یہ بھی واضح کیا کہ بہار ایس آئی آر پر عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا، وہ پورے ہندوستان میں نافذ ہوگا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ وہ ٹکڑوں میں حکم جاری نہیں کر سکتا ہے، اس لیے بہار ایس آئی آر پر حتمی فیصلہ ہے پورے ملک میں نافذ ہوگا۔

Published: undefined

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے عرضی دہندگان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ بہار ایس آئی آر اور ملکی سطح پر ایس آئی آر سے منسلک ایشوز پر 7 اکتوبر کو مقررہ کردہ سماعت میں اپنی دلیلیں رکھ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے گزشتہ 8 ستمبر کو اپنے حکم کو واپس لینے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر نوٹس بھی جاری کیا، جس میں الیکشن کمیشن کو بہار ایس آئی آر میں ’آدھار‘ کو بارہویں دستاویز کے طور پر شامل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ 8 ستمبر کے حکم میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ’آدھار‘ شہریت کا ثبوت نہیں ہے، لیکن ووٹر لسٹ میں شامل کیے جانے کے لیے پیش کیے جانے پر الیکشن کمیشن اس کی صداقت سے متعلق جانچ کر سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined