سلنڈر دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
بہار واقع پورنیہ کالج کے قریب ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں 11 فروری کو گیس سلنڈر لیک ہونے سے شدید آگ لگ گئی۔ اس دوران یکے بعد دیگرے کئی سلنڈر دھماکے ہوئے۔ آگ قریب کے کچھ گھروں تک بھی پہنچ گئی۔ طلبا نے اس آتشزدگی کی اطلاع فوراً فائر بریگیڈ ٹیم کو دی۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی، لیکن تب تک ہاسٹل میں رکھے لاکھوں روپے کے سامان جل کر راکھ ہو چکے تھے۔
Published: undefined
کافی مشقت کے بعد فائر بریگیڈ اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا۔ اس حادثے میں طلبا کے سرٹیفکیٹ سے لے کر کئی دیگر اہم کاغذات جل کر خاک ہو گئے۔ حادثے کے بعد طلبا کا رو رو کر برا حال ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ منگل کی صبح منڈل لاج میں رہنے والے تقریباً 70-60 طلبا کھانا بنا رہے تھے۔ اسی دوران ایک گیس سلنڈر لیک ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ اس آگ نے کمرے میں رکھے کپڑوں کو اپنی زد میں لے لیا، اور پھر اس نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔
Published: undefined
ایک ہفتہ سے بہہ رہی پچھوا ہوا نے آگ میں گھی ڈالنے کا کام کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 20-15 گھروں کو اپنی زد میں لے لیا۔ ہاسٹل مین طلبا کھانا بنانے کے لیے چھوٹے چھوٹے گیس سلنڈر کا استعمال کرتے ہیں، انہی سلنڈر میں دھماکہ ہوا۔ طلبا نے فائر بریگیڈ محکمہ کے تئیں ناراضگی بھی ظاہر کی ہے، کیونکہ انھوں نے پہنچنے میں تاخیر کی۔ جب تک وہ پہنچتے، تب تک سبھی طلبا خود آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے۔
Published: undefined
اس آتشزدگی واقعہ میں کسی ہلاکت کی خبر نہیں ہے، لیکن لاکھوں کے سامان ضرور آگ کی نذر ہو گئے۔ آگ لگنے کی وجہ سے علاقہ میں افرا تفری کا ماحول بھی پیدا ہو گیا تھا۔ طلبا نے بتایا کہ سلنڈر بم کی طرح پھٹ رہے تھے اور ان کی آواز دور تک سنائی دی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں آگ بجھانے کا کوئی سامان بھی موجود نہیں تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined