قومی خبریں

بہار پولس ڈی جی پی نے اپنے ہی محکمہ پر اٹھایا سوال، کہہ دی بڑی بات

بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے پولس محکمہ کے افسران کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بہار پولس کے کچھ افسر اپنے ساتھی پولس اہلکاروں کا حوصلہ پست کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے پولس محکمہ کے افسران کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بہار پولس کے کچھ افسر اپنے ساتھی پولس اہلکاروں کا حوصلہ پست کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے افسر سدھر جائیں۔ وہ کچھ بھی کر لیں، ہماری ہمت نہیں ٹوٹے گی۔‘‘ گپتیشور پانڈے نے اپنے ہی محکمہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ پولس افسر ہی سازش کے تحت پولس محکمہ کا حوصلہ پست کرنے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے حالانکہ ایسے افسران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افسر سدھر جائیں، وہ کچھ بھی کریں گے لیکن ہمارا حوصلہ نہیں ٹوٹے گا۔ یہ بات بہار ڈی جی پی نے ’فیس بک لائیو‘ کے ذریعہ کہی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پولس ڈائریکٹر جنرل پانڈے ان دنوں رات میں ہی مختلف تھانوں کا معائنہ کرنے پہنچ جا رہے ہیں تاکہ پتہ چل سکے کہ تھانہ میں کس طرح کی سرگرمیاں چل رہی ہیں اور پولس اہلکاروں اپنی ذمہ داریوں کو ٹھیک طرح نبھا رہے ہیں یا نہیں۔ مسٹر پانڈے کی ان کوششوں کی لوگ کافی تعریف بھی کر رہے ہیں۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ اپوزیشن نظامِ قانون کو لے کر حکومت کو لگاتار تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے۔ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی نظامِ قانون کو لے کر ریاست کے سینئر پولس افسران کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ ریاست میں بڑھتے جرائم پر قابو پانے اور پولس محکمہ میں پھیلی بدعنوانی پر لگام لگانے کے لیے بھی کوششیں ہو رہی ہیں۔ ڈی جی پی گپتیشور پانڈے کا تازہ بیان اسی کوشش کا نتیجہ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پولس اہلکار اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے محکمہ کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined