قومی خبریں

بہار: ’آشا‘ اور ’ممتا‘ کارکنوں کو نتیش کمار کا تحفہ، اعزازیہ میں اضافہ کرنے کا اعلان

’آشا‘ کارکنوں کو اب 1 ہزار روپے کی جگہ 3 ہزار روپے حوصلہ افز رقم ملے گی جبکہ ’ممتا‘ کارکنوں کو فی زچگی 300 روپے کی جگہ 600 روپے کی حوصلہ افزا رقم دی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار، وزیر اعلیٰ بہار۔ تصویر یو این آئی</p></div>

نتیش کمار، وزیر اعلیٰ بہار۔ تصویر یو این آئی

 

بہار اسمبلی انتخاب سے پہلے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک اور اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے آشا اور ممتا کارکنوں کے اعزازیہ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نتیش کمار نے صحت کے شعبہ میں آشا کارکنان کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر خود ان کا اعزازیہ بڑھائے جانے کی اطلاع دی۔

Published: undefined

نتیش کمار نے ’ایکس‘ پر لکھا- ’’نومبر 2005 میں حکومت بننے کے بعد سے ہم لوگوں نے صحت خدمات کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔ دیہی علاقوں میں صحت خدمات کو بہتر بنانے میں ’آشا‘ اور ’ممتا‘ کارکنان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے اور دیہی علاقوں میں صحت خدمات کی مضبوطی میں ’آشا‘ اور ’ممتا‘ کارکنان کے اہم تعاون کا تحفہ دیتے ہوئے ان کے اعزازیہ رقم میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

’آشا‘ کارکنوں کو اب 1 ہزار روپے کی جگہ 3 ہزار روپے کی حوصلہ افز رقم فراہم کی جائے گی۔ ساتھ ہی ’ممتا‘ کارکنوں کو فی زچگی 300 روپے کی جگہ 600 روپے کی حوصلہ افزا رقم دی جائے گی، اس سے ان کا حوصلہ بڑھے گا اور دیہی علاقوں میں صحت خدمات مزید مضبوط ہوں گے۔

Published: undefined

اس سال بہار میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ مسلسل نئے-نئے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ 17 جولائی کو نتیش کمار نے ’ایکس‘ پر ہی بجلی صارفین کو 125 یونٹ مفت بجلی دیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے 16 جولائی کو محکمہ تعلیم کو ہدایت دی تھی کہ وہ سرکاری اسکولوں میں ٹیچروں کے خالی جگہوں کا فوراً حساب کرے اور اس عہدہ پر تقرری کے لیے ٹی آر ای-4 کے امتحان جلد لینے کی کارروائی کرے۔ اس کے علاوہ بہار پنشن منصوبہ کے تحت اہل صحافیوں کو ہر مہینے 6 ہزار روپے کی جگہ 15 ہزار روپیہ پنشن دینے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined