قومی خبریں

بہار: بی جے پی کے وزیر نے مانجھی کو پھٹکارا تو ’ہم‘ نے دی حمایت واپسی کی دھمکی، اب کیا کرے گی نتیش حکومت!

بہار کی نتیش حکومت میں بی جے پی کے وزیر نیرج کمار ببلو نے مانجھی کے تعلق سے کہہ دیا کہ ’’مجھے لگتا ہے ان پر عمر کا اثر ہو گیا ہے اس وجہ سے وہ ایسے بیان دے رہے ہیں‘‘، اس بیان سے ’ہم‘ بہت ناراض ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار کی نتیش حکومت میں بی جے پی کے وزیر نیرج کمار ببلو نے پیر کے روز سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کو سیاست سے سبکدوشی لے کر ’رام نام‘ جپنے کی صلاح دینے پر ہنگامہ بڑھ گیا ہے۔ مانجھی کی پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) نے اس طرح کے بیانات کے بعد بہار حکومت سے حمایت واپس لینے تک کی دھمکی دے ڈالی ہے۔

Published: undefined

دراصل بہار حکومت میں بی جے پی کے وزیر نیرج کمار ببلو سے جب پیر کو صحافیوں نے مانجھی کے برہمنوں کے خلاف قابل اعتراض بیان کو لے کر سوال کیا تو انھوں نے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مانجھی سینئر لیڈر ہیں، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے انھیں وزیر اعلیٰ جیسے عہدہ پر بٹھایا۔ اتنے باوقار جگہ تک وہ پہنچے، ایسی حالت میں اس طرح کا بیان دینا کہیں سے بھی مناسب نہیں ہے۔

Published: undefined

وزیر نیرج کمار ببلو نے اس کے بعد یہاں تک کہہ دیا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ ان پر عمر کا اثر ہو گیا ہے۔ اس وجہ سے وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں۔ ان کا بیٹا وزیر ہے، اس لیے اپنے بیٹے کے مستقبل کے لیے انھیں گھر بیٹھ جانا چاہیے۔ سیاست چھوڑ کر رام رام جپنا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

وزیر کے اس بیان پر ’ہم‘ نے جوابی حملہ کرنے میں تاخیر نہیں کی۔ ’ہم‘ ترجمان دانش رضوان نے وزیر کے بیان پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نیرج ببلو کون ہوتے ہیں مانجھی جی کو صلاح دینے والے؟ انھوں نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے چار اراکین اسمبلی کو ہٹا لیں تو این ڈی اے کو اوقات معلوم پڑ جائے گی۔ جو ابھی وزیر بنے بیٹھے ہیں سب سڑک پر رام نام جپنے لگیں گے۔ رضوان نے کہا کہ نیرج ببلو کو کچھ بولنے سے پہلے عمر کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ کس کے بارے میں کیا بول رہے ہیں؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined