قومی خبریں

بہار میونسپل الیکشن کی تاریخ کا اعلان، 28 جون کو ووٹنگ، ضلع الیکٹورل آفیسرس کو احکام جاری

6 میونسپل حلقوں مغربی مغربی چمپارن کے نگر پنچایت، مہسی اور پکڑی دیال، روہتاس کے نگر پنچایت، کوچس، پٹنہ کے نگر پنچایت خسرو پور اور نوبت پور اور نگر پنچایت وکرم میں عام انتخاب ہوں گے۔

ووٹ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ووٹ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

بہار میونسپل کے ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے لیے 28 جون کو ووٹنگ ہوگی۔ ہفتہ کو ریاستی انتخابی کمیشن سے ملی اطلاع کے مطابق متعلقہ ضلعوں کے ضلع الیکٹورل آفیسرس اور ضلع مجسٹریٹ کو اس کے لیے احکام جاری کر دیئے گئے ہیں۔

Published: undefined

ساتھ ہی 6 میونسپل حلقوں مغربی مغربی چمپارن کے نگر پنچایت، مہسی اور پکڑی دیال، روہتاس کے نگر پنچایت، کوچس، پٹنہ کے نگر پنچایت خسرو پور اور نوبت پور اور نگر پنچایت وکرم میں عام انتخابات ہوں گے۔ اس کے تحت تین سیٹوں وارڈ کونسلر، ڈپٹی چیف کونسلر اور چیف کونسلر کا انتخاب ہوگا۔ اس کے لیے بھی 28 جون کو ووٹنگ ہوگی اور 30 جون کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ معلوم ہو کہ ضمنی انتخاب کے تحت چیف کونسلر کے 3، ڈپٹی چیف کونسلر کے 3 اور وارڈ کونسلر کی 45 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

Published: undefined

ضمنی انتخاب والے میونسپل حلقوں میں نگر پریشد بانکا، نگر پنچایت میروا (سیوان) اور نگر پنچایت خضر سرائے (گیا) کے چیف کونسلر کا عہدہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ نگر پریشد بودھ گیا کے ڈپٹی چیف کونسلر کے خالی عہدہ پر بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔ دیگر میونسپل کارپوریشن حلقے میں وارڈ اراکین کے خالی عہدوں پر ضمنی انتخاب کرایا جائے گا۔ شہری بلدیہ میں عام انتخاب اورضمنی انتخاب کو لے کر ووٹروں کی فہرست کی آخری اشاعت ہو چکی ہے جس کے بعد ضمنی انتخاب کا پروگرام جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بہار میں 19 میونسپل کارپوریشن ہیں۔ جس میں پٹنہ، مظفر پور، بھاگلپور، بہار شریف، چھپرہ، دربھنگہ، گیا، آرہ، بیگوسرائے، کٹیہار، مونگیر، پورنیہ، سہسرام، سمستی پور، موتیہاری، سیتامڑھی، مدھوبنی اور سہرسہ شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined