ملک میں ان دنوں بڑے پیمانے پر سائبر کرائم کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کئی گروہ کا پردہ فاش بھی ہوا ہے اور کئی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں لیکن پھر بھی ایسے معاملوں میں کمی نہیں آ رہی ہے۔ لوگوں کو بھی اس دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے بیدار کیا جا رہا ہے مگر پھر بھی کچھ لوگ اس جال میں پھنس جا رہے ہیں۔ اسی تعلق سے بہار کے کھگڑیا ضلع سے سائبر ٹھگی میں ایک 30 سالہ شخص سجیت کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے تار کمبوڈیا سے بھی جڑے ہیں۔ جمعہ کو ممبئی پولیس نے اس کا پردہ فاش کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق سجیت کمار کھگڑیا ضلع کے مہیش کھونٹ تھانہ حلقہ کے نیا نگر بنّی کا رہنے والا ہے۔ اس کی گرفتاری کے لیے اتوار کو نوی ممبئی کے سائبر پولیس سب انسپکٹر روہت مہیش کھونٹ تھانہ پہنچے۔ پیر کو مقامی پولیس کے تعاون سے نیا نگر بنّی میں چھاپہ ماری کرکے مدن کمار کے بیٹے سجیت کمار کو گرفتار کیا گیا۔ ممبئی پولیس نے بتایا کہ سجیت کمار کے خلاف سائبر تھانہ نوی ممبئی میں معاملہ درج ہے جو سائبر ٹھگی سے متعلق ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ جنوری اور اگست 2024 کے درمیان سجیت نے آن لائن شیئر ٹریڈنگ کے نام پر نوی ممبئی کے شخص کو شیئر ٹریڈنگ میں سرمایہ پر بہترین ریٹرن کا یقین دلا کر جال میں پھنسایا اور اس سے 148891665 (تقریباً 15 کروڑ) روپے کی ٹھگی کر لی۔ پولیس نے تکنیکی اور خفیہ انپٹ سمیت کئی سراغ پر کام کیا اور بہار کے رہنے والے ملزم تک پہنچ گئی۔ پوچھ تاچھ کے دوران سجیت نے قبول کیا کہ جون 2023، جنوری 2024 اور فروری اور جون 2024 میں اس نے کمبوڈیا سے کال سینٹر کے توسط سے کئی ہندوستانی شہریوں کو نشانہ بنایا۔
Published: undefined
سائبر پولیس نے شکایت پر نئے فوجداری ضابطہ بی این ایس اور آئی ٹی قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت اطلاع اول درج کی ہے۔ ملزم سے پوچھ تاچھ میں پتہ چلا کہ اس نے کمبوڈیا میں رہنے کے دوران کال سینٹروں میں کام کیا اور ہندوستانیوں کو دھوکہ دہی کے تحت نشانہ بنایا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سجیت کمار سم خریدتا تھا اور انہیں کمبوڈیا میں اپنے معاونین کو سپلائی کرتا تھا۔ وہ کئی ٹیلی گرام گروپ کا رکن بھی تھا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے لوگوں سے جڑا ہوا تھا۔ پتہ چلا ہے کہ وہ ہندوستان میں دیگر معاونین کے رابطے میں بھی تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined