قومی خبریں

بہار قانون ساز کونسل انتخابات: جے ڈی یو نے نشانت کمار، بی جے پی نے پون سنگھ کو بنایا امیدوار

بہار قانون ساز کونسل کی 9 نشستوں کے انتخابات کے لیے جے ڈی یو اور بی جے پی نے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ جے ڈی یو نے نشانت کمار کو میدان میں اتارا جبکہ بی جے پی نے پون سنگھ سمیت 4 ناموں کا اعلان کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

بہار قانون ساز کونسل کی 9 نشستوں پر ہونے والے دو سالہ انتخابات اور ایک نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے حکمراں اتحاد کے اہم فریقوں جنتا دل (یونائیٹڈ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ جے ڈی یو کی فہرست میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بیٹے اور حال ہی میں ریاستی کابینہ میں شامل کیے گئے نشانت کمار کا نام سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ہے، جبکہ بی جے پی نے بھوجپوری گلوکار اور اداکار پون سنگھ کو امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

جے ڈی یو کے ریاستی صدر اومیش کشواہا کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پٹنہ ضلع سے نشانت کمار کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مدھوبنی سے بھارتی مہتا، مغربی چمپارن سے شیورانی دیوی پرجاپتی اور شیخ پورہ سے للن پرساد کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ للن پرساد کو ضمنی انتخاب کے لیے میدان میں اتارا گیا ہے۔ وہ دھنوک برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور پارٹی قیادت کے قریبی مانے جاتے ہیں۔

Published: undefined

پارٹی نے اس بار دو خواتین امیدواروں کو بھی موقع دیا ہے۔ بھارتی مہتا جے ڈی یو کی ترجمان اور خواتین ونگ کی صدر رہ چکی ہیں۔ وہ بہار ریاستی سنسکرت شکشا بورڈ کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں۔ دوسری جانب شیورانی دیوی پرجاپتی پارٹی کی سابق ریاستی جنرل سکریٹری رہ چکی ہیں اور مغربی چمپارن میں سرگرم تنظیمی چہرہ مانی جاتی ہیں۔

Published: undefined

ادھر بی جے پی نے چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں پارٹی کے قومی میڈیا معاون انچارج ڈاکٹر سنجے میوکھ، بھوجپوری فلموں کے معروف گلوکار و اداکار پون سنگھ، انیل کمار ٹھاکر اور شیلا پانڈت شامل ہیں۔ ڈاکٹر سنجے میوکھ مسلسل تیسری بار قانون ساز کونسل کے انتخابی میدان میں ہیں، جبکہ پون سنگھ نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں کاراکاٹ حلقے سے آزاد امیدوار کے طور پر قسمت آزمائی کی تھی۔

سیاسی حلقوں میں راشٹریہ لوک مورچہ کے سربراہ اپیندر کشواہا کے بیٹے اور ریاستی وزیر دیپک پرکاش کے نام پر بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں، تاہم ان کے نام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ نشانت کمار اور دیپک پرکاش اس وقت ریاستی مقننہ کے کسی بھی ایوان کے رکن نہیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined