قومی خبریں

بہار: کٹیہار کے میئر شیوراج پاسوان کا گولی مار کر قتل، چراغ پاسوان کا تحقیقات کا مطالبہ

عینی شاہدین نے بتایا کہ شیوراج عرف شیوا پاسوان کے سینے میں تین گولیاں ماری گئیں، شدید زخمی حالت میں انہیں لوگوں کی مدد سے اسپتال پہنچایا گیا لیکن دوران علاج ان کی موت واقع ہو گئی

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

پٹنہ: کٹیہار میونسپل کارپوریشن کے میئر اور وارڈ نمبر 16 سے کونسلر شیوراج عرف شیوا پاسوان کا گزشتہ شب گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔ گزشتہ شب تقریباً 9 بجے نامعلوم افراد نے ان پر سنتوشی چوک پر حملہ کیا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے انہیں کٹیہار میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور دوران علاج انہوں نے دم توڑ دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق انہیں تین گولیاں لگی تھیں۔

Published: 30 Jul 2021, 8:40 AM IST

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے صدر سرکل آفیسر امرکانت جھا نے بتایا کہ واردات کے بعد مجرموں کی شناخت کے لئے پولیس لگاتار چھاپہ ماری انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی تمام قصوروار پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔ پولیس جائے وقوعہ پر کیمپ کر رہی ہے۔ اس معاملہ میں جموئی سے ایل جے پی کے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے ٹوئٹ کر کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: 30 Jul 2021, 8:40 AM IST

چراغ پاسوان نے ٹئوٹ کیا، ’’کٹیہار کےک میئر شیوراج پاسوان کی قتل کی خبر سن کر حیران ہوں۔ 17 جولائی 2021 کو ’آشیرواد یاترا‘ کے دوران ان سے کٹیہار میں ملاقات ہوئی تھی۔ وہ انتہائی سادہ طبیعت کے مالک تھے۔ میں خدا سے ان کی روح کے سکون کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘

Published: 30 Jul 2021, 8:40 AM IST

چراغ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا، ’’میں تکلیف کے ان لمحات میں اہل خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ یہ واردات سوشاسن (بہتر حکمرانی) کے تمام دعووں کی پول کھولتی ہے۔ میں انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ قصورواروں کو جلد از جلد سزا دی جائے۔‘‘

Published: 30 Jul 2021, 8:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Jul 2021, 8:40 AM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو