قومی خبریں

بہار: نتیش کمار کو ’اَپنوں‘ نے کٹہرے میں کھڑا کیا، تیجسوی کی ہوئی تعریف

جنتا دل یو لیڈر امرناتھ گامی کا کہنا ہے کہ بہا رمیں بے روزگاری عروج پر ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو لوگ ریاست چھوڑ کر باہر نہیں جاتے۔ بہار کی حکومت نے بے روزگار کو مدنظر رکھ کر کام نہیں کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار میں بے روزگاری، نظامِ قانون اور بی جے پی-جے ڈی یو ’کُشاسن‘ یعنی بدتر حکمرانی سے عوام تو پریشان ہیں ہی، اب برسراقتدار پارٹی جے ڈی یو کے اندر بھی ان ایشوز کو لے کر آواز بلند ہونے لگی ہے۔ حالات یہ ہیں کہ جنتا دل یو کے رکن اسمبلی اپنی ہی حکومت کو اس ایشو پر کٹہرے میں کھڑا کر رہے ہیں اور آر جے ڈی کی تعریف کر رہے ہیں۔ جنتا دل یو کے دو اراکین اسمبلی نے بہار میں بے روزگاری کے ایشو پر بڑا بیان دیا ہے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Published: undefined

جنتا دل یو امرناتھ گامی نے کہا کہ ’’بہار میں بے روزگاری ہے ورنہ لوگ ریاست چھوڑ کر باہر نہیں جاتے۔ تیجسوی یادو ’بے روزگاری ہٹاؤ یاترا‘ نکال رہے ہیں، لیکن صرف اس سے مدد نہیں ملے گی۔ مرکزی حکومت کی مدد کے بغیر بے روزگاری کو ہٹانا ممکن نہیں ہے۔ بہار کی کسی حکومت نے بے روزگاری کو مرکز میں رکھ کر کام نہیں کیا۔‘‘

Published: undefined

امرناتھ گامی کے علاوہ پارٹی کے ایم ایل سی جاوید اقبال انصاری نے بھی اپنی ہی حکومت پر بے روزگاری کو لے کر نشانہ سادھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سے 15 سالوں میں بہار میں بے روزگاری کی وجہ سے ہجرت بڑھ گئی ہے۔ جاوید اقبال انصاری نے کہا کہ ’’اپوزیشن کے لیڈر ’بے روزگاری ہٹاؤ یاترا‘ نکال رہے ہیں۔ بہار میں گزشتہ 10 سے 15 سالوں میں بے روزگاری کی وجہ سے ہجرت بڑھی ہے۔ لوگ کام کرنے کے لیے دوسری ریاستوں میں جانے کو مجبور ہیں اور بے عزت ہوتے ہیں۔ جو بھی نوجوانوں کے مستقبل کی خاطر سڑک پر اترے گا، اس کی تعریف کی جانی چاہیے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف لگاتار پارٹی میں آواز اٹھ رہی ہے۔ اس سے پہلے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے ایشو پر نتیش کمار کے خلاف جنتا دل یو میں آواز بلند کی گئی تھی۔ آواز اٹھانے والے جنتا دل یو نائب صدر پرشانت کشور اور جنتا دل یو جنرل سکریٹری پون ورما کو نتیش کمار نے پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined