قومی خبریں

نتیش حکومت چلانے کے قابل نہیں ہیں، نوکرشاہ فیصلے لے رہے ہیں: تیجسوی

تیجسوی یادو نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار حکومت چلانے کے قابل نہیں ہیں اور پوری طرح سے نوکرشاہوں پر منحصر ہو گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بہار اسمبلی میں اپوزیشن اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر رہنما تیجسوی پرساد یادو نے الزام لگایا کہ چونکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اب حکومت چلانے کے قابل نہیں رہے ہیں، اس لیے تمام فیصلے نوکرشاہ ہی لے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ریاست میں مکمل افراتفری مچی ہوئی ہے۔

Published: undefined

تیجسوی  یادو نے اتوار کو نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیر اعلی نتیش  کمار حکومت چلانے کے قابل نہیں ہیں اور پوری طرح سے نوکرشاہوں پر منحصر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں بیوروکریٹس فیصلے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ریاست کا سارا منظر نامہ بگڑ گیا ہے۔

Published: undefined

آر جے ڈی رہنما نے کہا کہ  وزیر اعلی نتیش کمار کی ہدایت پر بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے مقابلہ جاتی امتحان کے امیدواروں کو انتظامیہ کی طرف سے غیر ضروری طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو پرامن طریقے سے اپنے جائز مطالبات اٹھانے والے امیدواروں پر لاٹھی چارج کیا گیا جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

Published: undefined

تیجسوی  یادو نے کہاکہ "درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ سے پہلے بی پی ایس سی سرور دو سے تین دن تک کام نہیں کر رہا تھا، جس کی وجہ سے ہزاروں طلباء اپنے فارم داخل نہیں کر پا رہے تھے۔" انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی پی ایس سی سرور کو تین دن کے لیے دوبارہ کھولا جائے تاکہ وہ طلبہ اپنے فارم بھر سکیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ طلباء پر لاٹھی چارج کرنے کے بجائے نتیش حکومت کو ان کی شکایات کے ازالے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined