تصویر سوشل میڈیا
بہار میں عظیم اتحاد کی طرف سے نکالی گئی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کا آج آخری دن ہے۔ ایس آئی آر اور ووٹر لسٹ میں بے ضابطگی کو لے کر راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کی اس یاترا کی شروعات 17 اگست کو سہسرام سے ہوئی تھی جو 23 ضلعوں سے ہوتے ہوئے آج پٹنہ میں اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے۔
Published: undefined
’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے آخری دن پٹنہ ضلع کے آر جے ڈی، کانگریس، بائیں بازو کی پارٹیوں کے رہنماؤں کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر ضلعوں کے بھی کارکنان شامل ہوں گے۔ آج کی یاترا کی شروعات گاندھی میدان سے ہونی ہے اور پٹنہ ہائی کورٹ کے پاس امبیڈکر پارک میں ختم ہوگی۔ وہاں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ایک جلسہ عام کا انعقاد ہوگا جہاں کئی بڑے رہنما خطاب کریں گے۔
Published: undefined
17 اگست سے شروع ہوئی ووٹر ادھیکار یاترا نے تقریباً 1300 کلومیٹر کا سفر طے کیا ہے۔ اس دوران عوام میں کافی جوش دیکھا گیا۔ لوگ کانگریس رہنما راہل گاندھی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے۔ اس یاترا کا خاص مقصد عوام کو مبینہ ’ووٹ چوری‘ اور انتخابی عمل میں دھاندلی کے خلاف بیدار کرنا ہے۔ اختتامی مارچ میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، شیو سینا (یو بی ٹی) رہنما سنجے راؤت، سابق کرکٹر یوسف پٹھان اور این سی پی کی سپریا سولے سمیت ’انڈیا‘ بلاک کی سبھی اہم جماعتوں کے رہنماؤں کے شامل ہونے کی امید ہے۔
Published: undefined
کانگریس پارٹی کی طرف سے سبھی رہنماؤں و کارکنوں کو گاندھی میدان میں 9.00 بجے تک پہنچ جانے کی ہدایت دی گئی ہے تو 10.50 بجے سے 11.05 بجے یعنی 15 منٹ تک میں ’انڈیا‘ بلاک کے سبھی رہنما گاندھی میدان میں پہنچ جائیں گے اور گاندھی میدان میں واقع گاندھی مورتی پر پھول چڑھا کر یاترا کی شروعات کریں گے۔ 11.15 بجے سے پد یاترا کی شروعات ہو جائے گی جو 4 کلومیٹر تک چلے گی اور امبیڈکر پارک میں ایک جلسہ عام میں تبدیل ہو جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined