انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ، تصویر آئی اے این ایس
انکم ٹیکس کی ٹیم نے بہار کی راجدھانی پٹنہ کے دو اہم نجی اداروں انشول ہومس پرائیویٹ لمیٹیڈ اور ہری لال وینچرس پرائیویٹ لمیٹڈ کے کُل 21 ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپہ ماری کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران کروڑوں روپے کے ٹیکس چوری کے شواہد ملے ہیں۔ انکم ٹیکس کی یہ چھاپہ ماری ابھی دو سے تین دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
'دینک جاگرن' کی خبر کے مطابق انکم ٹیکس کی ٹیم 'آپریشن سنگم' کے تحت پٹنہ کے ساتھ چھپرہ اور سیوان میں چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پٹنہ کی اہم کنسٹرکشن اور رئیل اسٹیٹ کمپنی انشول ہومس پرائیویٹ لمیٹڈ کے 7 ٹھکانوں اور ہری لال کے 14 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی ہے۔
چھاپہ ماری میں انشول ہومس کے ڈائریکٹر اور پروموٹر راہل کمار، ونود کمار سنگھ، بھاونا اور سندیش کمار کے گھر و دفتر شامل ہیں۔ انشول ہومس دو اہم پروجیکٹوں، منت اینکلیو اور پرل اینکلیو کے کام کو کامیابی سے پوری کر چکی ہے جبکہ حال میں 2 جاری ہیں۔ دونوں میں 100-100 سے زیادہ فلیٹ ہیں۔
Published: undefined
دوسری طرف پٹنہ کے مشہور مٹھائی برانڈ ہری لال وینچرس پرائیویٹ لمیٹڈ کے 14 ٹھکانوں پر بھی انکم ٹیکس کے ذریعہ چھاپہ ماری کی گئی۔ ان میں امت منکانی، سندیپ منکانی اور کنبہ کے دیگر اراکین کے ہری لال وینچرس کے تحت مٹھائی کی 11 دکانیں، ہیرا لال ہوٹل، سمت فائن ڈائین ریستوراں، ایک ایونٹ مینجمنٹ، کاروباری اور سگندھ ایونٹس کے دفاتر شامل ہیں۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ بدھ کی دوپہر ایک ساتھ سبھی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری شروع ہوئی۔ یہ دیکھ کر وہاں موجود ملازمین نے کئی ٹرانزیکشن کو ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کی۔ انکم ٹیکس کے ساتھ سائبر فارینسک ماہرین کی ٹیم نے 11 سرور، موبائل فون، ای میل اور کمپیوٹر سے ڈیلیٹ ڈاٹا کو ری کور کر لیا اور بیک اَپ کو جمع کرکے جانچ شروع کر دی۔ انکم ٹیکس کی جانچ میں کئی جگہوں سے غیر محفوظ قرض، نیٹ پروفٹ کرنے کے کئی طرح کے کام پکڑے گئے ہیں۔ انکم ٹیکس ضابطہ کے تحت اس کے لیے فوجداری مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined