قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخاب: پی ڈی اے نے پپو یادو کو بنایا وزیر اعلیٰ امیدوار، چندرشیکھر نے کیا اعلان

پروگریسیو ڈیموکریٹک الائنس میں شامل ایس ڈی پی آئی کے صدر ایم کے فیضی اور آزاد سماج پارٹی کے صدر چندر شیکھر آزاد سمیت دیگر پارٹیوں کے لیڈروں نے پپو یادو کو وزیر اعلیٰ امیدوار بنائے جانے کی حمایت کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار اسمبلی انتخاب میں پروگریسیو ڈیموکریٹک الائنس یعنی پی ڈی اے نے آج 'جن ادھیکار پارٹی' کے سربراہ اور سابق رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو کو اپنا وزیر اعلیٰ امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پپو یادو مدھے پورہ سیٹ سے اسمبلی انتخاب میں قسمت آزمائی کریں گے۔ بدھ کے روز پٹنہ میں پی ڈی اے کے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس تعلق سے اعلان کیا گیا۔

Published: undefined

پریس کانفرنس میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی، آزاد سماج پارٹی کے صدر چندر شیکھر آزاد اور دیگر حامی پارٹیوں کے لیڈران بھی موجود تھے۔ چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ پپو یادو کی قیادت میں پی ڈی اے بہار میں تبدیلی کی شروعات کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کے وزیر اعلیٰ بننے سے بہار میں دلتوں و مسلمانوں اور دیگر کمزور طبقات کے لوگوں کو تحفظ حاصل ہوگا۔

Published: undefined

ایس ڈی پی آئی کے قومی صدر ایم کے فیضی نے پپو یادو کے مدھے پورہ سیٹ سے الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا۔ اس دوران جن ادھیکار پارٹی کے صدر پپو یادو نے کہا کہ محفوظ اور مسکراتا بہار ان کی ترجیح ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی ڈی اے ذات پات اور فرقہ وارانہ فسادات کو کسی حال میں برداشت نہیں کرے گا۔ پپو یادو نے یہ وعدہ بھی کیا کہ ان کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اگر بہار سے ہجرت نہیں رکی تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined