قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخاب: تشہیر کے دوران مخالفت سے ناراض نتیش کمار نے کہا 'مت دینا ووٹ'

نتیش کمار ہفتہ کے روز تیگھڑا سیٹ سے کھڑے جے ڈی یو امیدوار کے لیے ووٹ مانگنے پہنچے تھے۔ نتیش نے جیسے ہی تقریر شروع کی، بھیڑ میں سے کچھ لوگ مخالفت کرنے لگے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلہ میں اب صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں اور اس درمیان بہار کے وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یو صدر نتیش کمار کو ایک بار پھر تشہیر کےد وران زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مخالفت سے نتیش کمار کافی ناراض ہوئے اور صبر کا دامن بھی چھوڑ دیا۔ انھوں نے مخالفت کر رہے لوگوں سے کہہ دیا کہ "تم لوگ ووٹ مت دینا۔ جا کر اپنے باپ سے پوچھو۔"

Published: undefined

دراصل ہفتہ کے روز نتیش کمار تیگھڑا اسمبلی سیٹ سے کھڑے جنتا دل یو امیدوار ویریندر کمار کے لیے ووٹ مانگنے پہنچے تھے۔ نتیش کمار نے جیسی ہی تقریر شروع کی، بھیڑ میں سے کچھ لوگ مخالفت کرنے لگے۔ اس دوران نتیش کمار نے اپنی تقریر جاری رکھی۔ لیکن لگاتار مخالفت سے نتیش ناراض ہو گئے اور مائک سے ہی مخالفت کرنے والوں کو کہا کہ "تم لوگ ووٹ مت دینا، تم پندرہ بیس لوگ ہو۔ پیچھے دیکھو، ہزاروں لوگ ہیں۔"

Published: undefined

نتیش کمار اتنے پر ہی خاموش نہیں ہوئے بلکہ بھیڑ میں اپنے حامیوں سے ہاتھ اوپر اٹھانے کے لیے کہا اور مخالفت کرنے والوں سے بولے "اپنے دائیں بائیں دیکھ لو، کتنے لوگ ہیں۔ ہمیں پتہ ہے کہ یہ سب کس کے لیے کر رہے ہو۔ یہ لوگ ان لوگوں کا حال ٹھیک کر دیں گے، ان کا برا حال کر دیں گے۔ سمجھ لو۔"

Published: undefined

غور طلب ہے کہ اس بار کے بہار اسمبلی انتخاب میں تشہیر کے دوران نتیش کمار کو کافی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پہلے بھی کچھ مواقع پر مخالفت کی صورت میں نتیش کمار ناراضگی ظاہر کر چکے ہیں۔ حالانکہ پہلے نتیش کمار کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا تھا اور اگر بھیڑ میں سے کوئی ہنگامہ کرتا بھی تھا تو وہ اپنی تقریر جاری رکھتے تھے۔ لیکن اس مرتبہ ان کا رویہ کافی کچھ بدلا ہوا نظر آ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined