قومی خبریں

بہار انتخاب: مکیش سہنی نے پہلے گورا بورام سیٹ سے اپنا امیدوار ہٹایا، اب ’حریف‘ افضل کے بڑے بھائی کے جنازہ میں شرکت

مکیش سہنی نے کہا کہ ’’گورا بورام سے مہاگٹھ بندھن حامی آر جے ڈی امیدوار افضل علی خان کے بڑے بھائی انور علی خان کے انتقال کی خبر بے حد افسوسناک ہے۔ ان کے نمازِ جنازہ میں شامل ہو کر دل بھاری ہو گیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>افضل خان کے بڑے بھائی کی میت میں شامل سنتوش سہنی، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/sonofmallah">@sonofmallah</a></p></div>

افضل خان کے بڑے بھائی کی میت میں شامل سنتوش سہنی، تصویر @sonofmallah

 

بہار اسمبلی انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان گورا بورام اسمبلی سیٹ سے آر جے ڈی امیدوار افضل علی خان کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، جب ان کے بڑے بھائی انور علی خان کا انتقال ہو گیا۔ آج ان کی نماز جنازہ پڑھی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کر انھیں آخری وداعی دی۔ اس موقع پر وی آئی پی چیف مکیش سہنی بھی موجود تھے، جنھوں نے افضل خان کو اظہارِ تعزیت پیش کرتے ہوئے ہمت بندھائی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گورا بورام اسمبلی سیٹ ہی ہے، جہاں سے وی آئی پی امیدوار اور مکیش سہنی کے بھائی سنتوش سہنی نے اپنی امیدواری واپس لے لی ہے۔ اس سیٹ پر مہاگٹھ بندھن میں شامل 2 پارٹیوں آر جے ڈی اور وی آئی پی امیدواروں کے درمیان دوستانہ مقابلہ ہو رہا تھا۔ لیکن ووٹوں کی تقسیم کو پیش نظر رکھتے ہوئے آخر وقت میں مکیش سہنی نے ’قربانی‘ پیش کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اپنے ’حریف‘ افضل خان کو حمایت دینے کا اعلان کر دیا۔ اب افضل خان ہی مہاگٹھ بندھن کے واحد امیدوار اس سیٹ پر ہیں اور ان کی فتحیابی کے امکانات انتہائی روشن ہیں۔

Published: undefined

بہرحال، آج افضل کے بڑے بھائی کے نمازِ جنازہ میں شریک ہونے کے بعد مکیش سہنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں کے ساتھ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’گورا بورام سے مہاگٹھ بندھن حمایت یافتہ آر جے ڈی امیدوار افضل علی خان جی کے بڑے بھائی انور علی خان صاحب کے انتقال کی خبر بے حد افسوسناک ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’آج ان کے نمازِ جنازہ میں شامل ہو کر دل بھاری ہو گیا۔ خدا انھیں جنت میں جگہ دے اور فیملی کو اس غم کو برداشت کرنے کی صبر و طاقت دے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined