قومی خبریں

بہار آسمانی بجلی سے نمٹنے کے لئے کمر بستہ، لوگوں کو آدھا گھنٹہ پہلے موصول ہوگی اطلاع

نئے نظام کے ذریعے براہ راست متعلقہ علاقوں کے ضلع مجسٹریٹوں، نگر پالیکا افسران اور عوامی نمائندگان کو آسمانی بجلی گرنے سے متعلق اطلاع آدھا گھنٹہ قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہو جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: بہار میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے لگاتار بڑھی اموات پر لگام لگانے کے لئے اب ریاستی حکومت کمر بستہ ہو گئی ہے۔ اب براہ راست متعلقہ علاقوں کے ضلع مجسٹریٹوں، نگر پالیکا افسران اور عوامی نمائندگان کو آسمانی بجلی گرنے سے متعلق اطلاع آدھا گھنٹہ قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہو جائے گی۔ اس کے لئے آسمانی بجلی گرنے کے واقعہ کے پیش آنے سے قبل انتباہی نظام کا قیام کیا جائے گا۔ محکمہ آفات انتظام نے اس نظام کے قیام کے لئے ’ارتھ نیٹورک ‘ کمپنی سے معائدہ کیا ہے۔

Published: 17 Aug 2019, 9:10 PM IST

آفات انتظامی محکمہ کے ایک افسر نے کہا ، ’’نئے نظام کے قیام کے بعد آسمانی بجلی گرنے کی موصول ہونے والی اطلاع متاثرہ علاقوں کے لوگوں تک موبائل ایپ یا موبائل پر میسیج کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔ یہ اطلاع بھیجنے کے لئے محکمہ نے بنگلورو کی کمپنی کے قرار کیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس پیغام کو بھیجے جانے والے موبائل سروس پرووائیڈر کا انتخاب نہیں کیا جا سکتا ہے۔‘‘

Published: 17 Aug 2019, 9:10 PM IST

آفات انتظامی محکمہ کے چیف سیکریٹری پرتیہ امرت نے بتایا کہ اس نظام سے ریاست میں فرق فشانی سے ہونے والی اموات میں کمی آئے گی۔

Published: 17 Aug 2019, 9:10 PM IST

قابل ذکر ہے کہ رواں سال آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے اب تک ریاست میں 172 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس سے پہلے سال 2016 میں آسمانی بجلی گرنے سے جہاں 107 لوگوں کی موت ہوئی تھی وہیں 2017 میں 180 جبکہ 2018 میں 139 لوگ آسمانی بجلی گرنے سے جان بحق ہو گئے۔

Published: 17 Aug 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Aug 2019, 9:10 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو