قومی خبریں

ریزرویشن کا دائرہ بڑھا کر 75 فیصد کرنے پر مشتمل بل بہار اسمبلی سے پاس

تالیوں کی گڑگڑاہٹ کے درمیان بہار اسمبلی نے ریزرویشن کا دائرہ بڑھا کر 75 فیصد کرنے والا بل پاس کر دیا، بل کو اب قانون ساز کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار / تصویر آئی اے این ایس
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار / تصویر آئی اے این ایس 

بہار اسمبلی میں نتیش حکومت کے ذریعہ پیش ریزرویشن ترمیمی بل کو آج برسراقتدار اور حزب مخالف طبقہ نے اتفاق سے پاس کر دیا۔ دو دن قبل نتیش کابینہ سے اسے منظوری ملی تھی۔ اپوزیشن پارٹی بی جے پی کے کچھ اراکین اسمبلی نے چار ترامیم کی تجویز پیش کی تھی، لیکن وزیر وجئے چودھری کی صفائی کے بعد وہ تجویز آگے نہیں بڑھائی گئی۔ اس کے بعد تالیوں کی گڑگڑاہٹ کے درمیان اسمبلی نے ریزرویشن کا دائرہ بڑھا کر 75 فیصد کرنے کا بل پاس کر دیا۔

Published: undefined

اب اس بل کو قانون ساز کونسل میں پیش کیا جائے گا۔ چونکہ حکومت اور حزب مخالف دونوں طبقہ اس بل پر ایک ساتھ کھڑے ہیں، اس لیے اسے وہاں بھی پاس ہونے میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔ پہلے ریزرویشن کا یہ دائرہ 65 فیصد تک محدود تھا، اور اب امید ہے کہ جلد ہی قانونی طور پر 75 فیصد ریزرویشن بہار میں یقینی ہو جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے منگل کے روز ایوان میں کہا تھا کہ سماجی، معاشی و تعلیمی سروے کی بنیاد پر پسماندہ طبقہ کی آبادی 27.12، انتہائی پسماندہ طبقہ کی آبادی 36.01، درج فہرست ذات کی آبادی 19.65 فیصد، درج فہرست قبائل کی آبادی 1.68 فیصد اور جنرل طبقہ کی آبادی 15.52 فیصد ہو گئی ہے۔ حالات کے پیش نظر ریزرویشن کی حد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اسی لیے ہم نے اپنی تجویز رکھی ہے۔ ایس سی (درج فہرست ذات) کے لیے ریزرویشن کا دائرہ بڑھا کر 20 فیصد اور ایس ٹی (درج فہرست قبائل) کا 2 فیصد، جبکہ پسماندہ-انتہائی پسماندہ کا ریزرویشن بڑھا کر 43 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ اس میں پسماندہ طبقہ کی خواتین کو دیا جانے والا 3 فیصد ریزرویشن بھی شامل ہوگا۔ نتیش کمار نے یہ بھی بتایا کہ پسماندہ طبقہ کی خواتین کا 3 فیصد ریزرویشن پسماندہ-انتہائی پسماندہ کے کوٹہ میں شامل ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined