قومی خبریں

تین مراحل میں ہوں گے بہار اسمبلی انتخابات، جانیے آپ کے ضلع میں کب ہوگی ووٹنگ!

10 نومبر کو ووٹ شماری ہوگی اور عوام کا فیصلہ سامنے آ جائے گا کہ وہ جے ڈی یو-بی جے پی اتحاد والی حکومت سے خوش ہیں، یا پھر آر جے ڈی-کانگریس اتحاد کو حکومت کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار میں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے اور اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری آج چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو دی۔ پہلے مرحلہ میں 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی جس میں 71 اسمبلی سیٹوں کو شامل کیا گیا ہے، دوسرے مرحلہ میں ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی جس میں 94 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے، اور تیسرے مرحلہ میں 7 نومبر کو 78 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ 10 نومبر کو ووٹ شماری ہوگی اور عوام کا فیصلہ سامنے آ جائے گا کہ وہ جے ڈی یو-بی جے پی اتحاد والی حکومت سے خوش ہیں، یا پھر آر جے ڈی-کانگریس اتحاد کو حکومت کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

پہلے مرحلہ میں جہاں 16 اضلاع میں رائے دہندگان اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، وہیں دوسرے مرحلہ میں 17 اضلاع اور تیسرے مرحلہ میں 15 اضلاع کے ووٹرس اپنے ووٹ ڈالنے کا حق استعمال کریں گے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ بہار اسمبلی میں کل 243 نشستیں ہیں جن میں 38 سیٹیں ایس سی (شیڈولڈ کاسٹ) کے لیے اور 2 سیٹیں ایس ٹی (شیڈولڈ ٹرائب) کے لیے مختص ہیں۔ بہار میں 7 کروڑ 79 لاکھ ووٹرس ہیں جن میں خاتون ووٹر کی تعداد 3 کروڑ 39 لاکھ ہے۔

Published: undefined

بہر حال، بہار کے باشندے اگر یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے ضلع میں ووٹنگ کس مرحلے میں ہے، تو اس کی تفصیل اس طرح ہے...

پہلا مرحلہ (28 اکتوبر کو):

بکسر، بھوجپور، ارول، جہان آباد، اورنگ آباد، گیا، کیمور، روہتاس، نوادہ، شیخ پورہ، مونگیر، بانکا، جموئی اور لکھی سرائے۔

دوسرا مرحلہ (3 نومبر کو):

گوپال گنج، مشرقی چمپارن، سیوان، شیوہر، مظفر پور، سارن، ویشالی، نالندہ، پٹنہ، بیگوسرائے، سمستی پور، بھاگلپور اور کھگڑیا۔

تیسرا مرحلہ (7 نومبر کو):

مغربی چمپارن، سیتامڑھی، دربھنگہ، مدھوبنی، سپول، مدھے پورہ، سہرسہ، پورنیہ، ارریہ، کشن گنج اور کٹیہار۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined