چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے آج پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بہار انتخاب میں 17 نئے اقدام اٹھائے گئے ہیں۔ اس بار بہت کچھ نیا ہوگا۔ مثلاً ہر بوتھ پر ویب کاسٹنگ ہوگی، ہر مرکز پر 1200 سے زیادہ ووٹر نہیں ہوں گے، پولنگ روم کے باہر موبائل سنٹر ہوگا، ای وی ایم میں امیدواروں کی رنگین تصویر ہوگی، سیریل نمبر بھی اب زیادہ واضھ ہوگا، ای سی آئی نیٹ پر انتخاب کی سبھی جانکاریاں ہوں گی، ای سی آئی نیٹ کے ذریعہ بی ایل او سے بات کر سکتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے مزید بتایا کہ بہار انتخاب میں ووٹر کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1950 جاری کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی الیکشن سپروائزر باہری ریاستوں کے ہوں گے۔
Published: 06 Oct 2025, 3:59 PM IST
الیکشن کمیشن نے آج بہار کی 243 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ 7 ریاستوں میں 8 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ 7 ریاستوں کی 8 اسمبلی سیٹوں پر 11 نومبر 2025 کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ان سبھی کے نتائج 14 نومبر کو آئیں گے۔ یعنی ووٹ شماری 14 نومبر کو ہوگی۔ جن اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں وہ راجستھان کی انٹا، جموں و کشمیر کی بڈگام و ناگروٹا، پنجاب کی ترن تارن، جھارکھنڈ کی گھاٹ شلا، تلنگانہ کی جبلی ہلز، میزورم کی ڈامپا اور اڈیشہ کی نواپاڑہ سیٹیں ہیں۔
Published: 06 Oct 2025, 3:59 PM IST
الیکشن کمیشن نے بہار میں 2 مراحل میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلہ کے لیے 6 نومبر کو اور دوسرے مرحلہ کے لیے 11 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے مطلع کیا کہ انتخابات کے نتائج 14 نومبر کو سامنے آئیں گے، اور 16 نومبر تک اسمبلی انتخاب سے متعلق سبھی کارروائیوں کو انجام دے دیا جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ پہلے مرحلہ میں 121 اسمبلی سیٹوں پر اور دوسرے مرحلہ میں 122 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔
Published: 06 Oct 2025, 3:59 PM IST
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے پریس کانفرنس میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بہار اسمبلی انتخاب میں سبھی پولنگ بوتھ پر ویب کاسٹنگ کا انتظام ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ووٹنگ کے عمل کو شفاف اور آسان بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔ ووٹرس کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ ایک بوتھ پر 1200 سے زائد ووٹرس نہ ہوں۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق بہار میں مجموعی طور پر 90712 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں، جہاں اوسطاً فی مرکز 818 ووٹرس رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں سے 76801 پولنگ مراکز دیہی علاقوں میں ہیں، جبکہ 13911 شہری علاقوں میں واقع ہیں۔ الیکشن کمشنر نے یہ بھی جانکاری دی کہ 1350 ماڈل پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ ووٹرس کو بہتر سہولیات مل سکیں۔
Published: 06 Oct 2025, 3:59 PM IST
بہار میں اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لیے ہونے والے انتخاب کی تاریخوں کا اعلان جلد ہی ہونے والا ہے۔ الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس جاری ہے اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار انتخاب سے متعلق تیاریوں کی جانکاریاں دے رہے ہیں۔ اس دوران انھوں نے بتایا کہ اس مرتبہ پہلی بار ووٹ دینے والے ووٹرس کی تعداد تقریباً 14 لاکھ ہے۔
Published: 06 Oct 2025, 3:59 PM IST
الیکشن کمیشن آج صرف بہار اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کا ہی اعلان نہیں کرے گا، بلکہ 7 ریاستوں کی 8 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا بھی اعلان ہوگا۔ جن سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے، ان میں راجستھان کی انٹا، جموں و کشمیر کی بڈگام و ناگروٹا، پنجاب کی ترن تارن، جھارکھنڈ کی گھاٹ شلا، تلنگانہ کی جبلی ہلز، میزورم کی ڈامپا اور اڈیشہ کی نواپاڑہ سیٹیں شامل ہیں۔
Published: 06 Oct 2025, 3:59 PM IST
بہار اسمبلی انتخاب کو لے کر سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ این ڈی اے اور انڈیا بلاک کی پارٹیاں ووٹرس کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے خوب انتخابی وعدے کر رہی ہیں، لیکن اس مرتبہ اصل ایشو بے روزگاری اور ہجرت رہنے والا ہے۔ الیکشن کمیشن کے افسران نے گزشتہ دنوں بہار کا دورہ کر اسمبلی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ بھی لے لیا ہے اور آج 4 بجے پریس کانفرنس ہے جس میں انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ بھی نافذ ہو جائے گا۔
Published: 06 Oct 2025, 3:59 PM IST