قومی خبریں

بہار: کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت، 5 بُری طرح جھلس گئیں

کیمور ضلع کے موہنیاں تھانہ علاقے کے دانیال پور کورئی گاؤں میں یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔ کچھ خواتین کھیت کی طرف جا رہی تھیں، اسی دوران ان کے اوپر ٹھنکا گر پڑا جس سے 3 خواتین کی موت ہو گئی۔

علامتی، آسمانی بجلی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، آسمانی بجلی، تصویر آئی اے این ایس 

 بہار میں آسمان سے آئی آفت لوگوں پر قہر بن کر ٹوٹی ہے۔ یہاں ٹھنکا گرنے سے تین خواتین کی موت ہو گئی۔ کیمور ضلع کے موہنیاں تھانہ علاقے کے دانیال پور کورئی گاؤں میں پیر کی صبح 6 بجے یہ دردناک حادثہ ہوا۔ اس حادثے میں جہاں تین خواتین نے موقع پر ہی دم توڑ دیا وہیں شدید طور پر جھلسی ہوئی 5 خواتین کو ڈویژنل اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔ سبھی متاثرہ خواتین دنیال پور کورئی گاؤں کی رہنے والی بتائی جاتی ہیں۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق کچھ خواتین دھان کی فصل کی سوہنی کرنے جا رہی تھیں، اسی دوران تیز آواز اور چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔ لیکن راستے میں چھپنے کی کہیں کوئی جگہ نہیں ہونے سے وہ کھیت کی طرف بڑھنے لگیں۔ اسی دوران ان کے اوپر ٹھنکا گر پڑا جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔

Published: undefined

مہلوکین خواتین میں اشوک رام کی اہلیہ منگری دیوی (45)، منوج رام کی اہلیہ کماری دیوی (40) اور کماری دیوی کی جیٹھانی پرم شیلا دیوی (45) شامل ہیں۔ جبکہ زخمی خواتین میں مدن رام کی اہلیہ گیتا دیوی (40)، ہریش چندر رام کی اہلیہ جانکی دیوی (45)، شری رام کی اہلیہ کنتی دیوی (40)، روہت رام کی اہلیہ میرا دیوی (35)، کامندر رام کی اہلیہ پشپا دیوی (40) شامل ہیں۔ ان سبھی کا علاج جاری ہے۔

Published: undefined

حادثہ کے بعد علاقے میں لوگوں کی کافی بھیڑ جمع ہو گئی۔ موقع پر پہنچی سی ای او پشپ لتا کماری اور تھانہ انچارج پریش پریہ درشی نے بھیڑ سے اٹھ رہی مانگ پر کہا کہ آفات انتظامیہ کے نظم کے تحت سبھی مہلوکین کے ورثا کو 4-4 لاکھ روپے کی امدادی رقم دلانے کی سمت میں پہل کی جائے گی۔ لیکن موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ جب تک اہل خانہ کو امدادی رقم کا چیک نہیں دے دیا جاتا لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نہیں لے جانے دیا جائے گا۔

Published: undefined

کافی سمجھانے بجھانے کے بعد تھانہ انچارج نے لاشوں کو اپنے قبضہ میں لے کر پنچ نامہ کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھجوا دیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈویژن اسپتال اور دانیال پور کورئی گاؤں میں کافی لوگوں کی بھیڑ تھی۔ اہل خانہ و دیہی لوگ لاش کو بھبھوا لے گئے۔ یہاں وہاں بیہوش پڑی خواتین کو اٹھا کر دیہی  لوگ محفوظ مقام پر لے گئے۔ اس دوران کنبہ کی خواتین زار و قطار رو رہی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined