قومی خبریں

بھوانی پور کی جیت نے واضح کر دیا کہ بنگال کے عوام کیا چاہتے ہیں: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے بھوانی پور میں فتح کی اہمیت کو بھی واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھوانی پور گرچہ ایک چھوٹا مرکز ہے۔ لیکن اس کا دائرہ بڑا ہے۔ پورا بنگال آج بھوانی پور کی طرف دیکھ رہا تھا

بھوانی پور سیٹ سے جیت کے بعد ممتا بنرجی / آئی اے این ایس
بھوانی پور سیٹ سے جیت کے بعد ممتا بنرجی / آئی اے این ایس 

کلکتہ: بھوانی پور سے اسمبلی انتخاب میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ نندی گرام میں مجھے سازش کے تحت بہت ہی کم ووٹوں سے ہرایا گیا تھا مگر آج بھوانی پور کے عوام نے مجھے کامیابی دلاکر دنیا کو بتا دیا کہ بنگال کیا چاہتا ہے۔ انہوں نے بھوانی پور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں بھوانی پور کے عوام کا ہمیشہ مقروض رہوں گی، بھوانی میں ممتا بنرجی کی جیت یقینی ہونے کا اعتراف تو بی جے پی لیڈران بھی کر رہے تھے۔

Published: undefined

بی جے پی امیدوار پرینکا تبریوال مستقل محنت کر رہی تھی اس کی وجہ سے ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے سامنے یہ بڑا چیلنج تھا کہ ممتا بنرجی کے جیت کا مارجن گزشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلے دوگنا کرنا ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے امیدوار شوبھن دیب نے بی جے پی کے امیدوار کو 26 ہزار ووٹوں سے ہرایا تھا۔ اس مرتبہ ممتا بنرجی نے ریکارڈ 57,632 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔2011 کے ضمنی انتخاب سے بھی یہ بڑی کامیابی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ اسمبلی انتخاب میں جن وارڈوں میں ترنمول کانگریس کی کارکردگی بہتر نہیں تھی اس مرتبہ ترنمول کانگریس نے بھوانی پور اسمبلی حلقے کے تمام وارڈوں میں جیت حاصل کی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا 'ہم کسی وارڈ میں نہیں ہارے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ہم کسی بھی وارڈ میں نہیں ہارے ہیں۔ کسی بھی وارڈ کے لوگوں نے ہمیں ناپسند نہیں کیا ہے یہ ایک ریکارڈ ہے۔ یہاں تک کہ جب 2016 میں اسمبلی انتخاب میں ممتا بنرجی کو ایک یا دو وارڈوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ لیکن اس بار ہم کسی ایک وارڈ میں نہیں ہارے ہیں۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے بھوانی پور میں فتح کی اہمیت کو بھی واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھوانی پور گرچہ ایک چھوٹا مرکز ہے۔ لیکن اس کا دائرہ بڑا ہے۔ پورا بنگال آج بھوانی پور کی طرف دیکھ رہا تھا اور پورے بنگال کو تکلیف ہوئی جب ہم نے تمام انتخابات جیتے، لیکن نندی گرام میں میں ہار گئی۔ بنگال کے عوام نے مجھے حوصلہ دیا اور کام جاری رکھنے کی اپیل کی۔ بھوانی پور کے عوام نے ایک بار پھر مجھے حوصلہ دیا ہے۔ میں ہمیشہ کے لیے مقروض ہوں۔ صرف میں ہی نہیں، میری پارٹی اور ترنمول کانگریس خاندان اور بنگال کے لوگ انہیں یاد رکھیں گے۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے کہا کہ نندی گرام کے نتائج پر میں زیادہ نہیں بولوں گی، نندی گرام واقعہ ابھی تک زیر التوا ہے، اس لیے وہ اس کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی، لیکن بھوانی پور نے واضح کر دیا ہے کہ بنگال دراصل کیا چاہتا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں دو انگلیوں سے فتح نہیں دکھاؤں گی۔ تین انگلیاں فتح کی نشانی دکھاتی ہوں۔ کیونکہ ہم تین جگہ جیت گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined