قومی خبریں

’بھارت نے دیکھ لیا، انڈیا نے روک دیا‘، آئین ترمیمی بل لوک سبھا میں گرنے کے بعد راہل گاندھی کا تبصرہ

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انھوں نے (برسراقتدار طبقہ نے) خواتین کے نام پر آئین کو توڑنے کے لیے غیر آئینی ترکیب کا استعمال کیا۔ بھارت نے دیکھ لیا، انڈیا نے روک دیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / بشکریہ ایکس</p></div>

راہل گاندھی / بشکریہ ایکس

 

خواتین کے ریزرویشن سے متعلق آئین ترمیمی بل مودی حکومت نے لوک سبھا میں آج پیش ضرور کیا، لیکن اکثریت کے لیے ضروری دو تہائی ووٹنگ حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوا۔ اس بل کی حمایت میں 298 اور خلاف میں 230 ووٹ ڈالے گئے، جبکہ ضرورت کم از کم 352 ووٹوں کی تھی۔ آئین ترمیمی بل لوک سبھا میں گرنے کے بعد حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کا تبصرہ سامنے آیا ہے، جس میں برسراقتدار طبقہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر آئین ترمیمی بل سے متعلق اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے بل گرنے کا ذکر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ترمیمی بل گر گیا۔ انھوں نے (برسراقتدار طبقہ نے) خواتین کے نام پر، آئین کو توڑنے کے لیے، غیر آئینی ترکیب کا استعمال کیا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے لکھا ہے کہ ’’بھارت نے دیکھ لیا۔ انڈیا نے روک دیا۔ جئے آئین۔‘‘

Published: undefined

دلچسپ بات یہ ہے کہ آج لوک سبھا میں جب خواتین ریزرویشن بل پر بحث ہو رہی تھی، تبھی راہل گاندھی نے کہہ دیا تھا کہ بل کو لوک سبھا میں ہی ہرائیں گے۔ ایوان زیریں میں مرکزی حکومت کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ ’’حکومت دلتوں کو ہندو کہتی ہے، لیکن ملک میں انھیں جگہ دینے سے انکار کرتی ہے۔ پہلا سچ تو یہ ہے کہ یہ خواتین ریزرویشن بل نہیں ہے۔ خواتین ریزرویشن بل تو 2023 میں پاس ہو چکا ہے۔ یہ بل ملک کا انتخابی نقشہ بدلنے کی کوشش ہے۔ یہ بل ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی کے خلاف ہے، ان کے حقوق چھیننے کا ایجنڈا ہے۔‘‘

Published: undefined

اپنی تقریر کے دوران آئین ترمیمی بل کو لوک سبھا میں ہی ناکام بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’اس بل کو یہیں (لوک سبھا میں) پر ہرائیں گے اور اسے کسی بھی صورت میں پاس نہیں ہونے دیں گے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بات بی جے پی کو بھی پتہ ہے کہ یہ بل لوک سبھا سے پاس نہیں ہونے والا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ووٹنگ سے عین قبل لوک سبھا میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اگر اپوزیشن کا ساتھ نہیں ملا تو بل گر جائے گا، اور یہی دیکھنے کو بھی ملا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined