قومی خبریں

بھارت جوڑو یاترا: راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کے تاریخی لال چوک پر لہرایا ترنگا

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی نے سری نگر کے تاریخی لال چوک پر ترنگا لہرا دیا ہے۔ تقریب کے دوران اس دوران پولیس انتظامیہ الرٹ تھی اور پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا تھا

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

 

سری نگر: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے آخری مرحلہ کے دوران جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے تاریخی لال چوک پر پرچم کشائی کی۔ لال چوک پر راہل گاندھی کے ترنگا لہرانے کے پروگرام کے حوالہ سے پولیس انتظامیہ پوری طرح مستعد تھی۔

سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر لال چوک کو سیل کر دیا گیا تھا اور عام شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس دوران راہل گاندھی کے ساتھ ان کی بہن اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈر بھی موجود رہے۔

Published: undefined

قبل ازیں، راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ اتوار کی صبح سری نگر کے پنتھا چوک سے دوبارہ شروع ہوئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ یاترا کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ یاترا میں اے این سی کے سربراہ مظفر شاہ کے علاوہ پی ڈی پی کے سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ راہل گاندھی نے جمعے کے روز کشمیر پہنچنے کے بعد یاترا کے لئے سیکورٹی انتظامات کمزور ہونے کا الزام لگایا تھا تاہم جموں وکشمیر پولیس نے اس الزام کو رد کیا تھا۔ کنیا کماری سے 7 ستمبر کو شروع ہونے والی یہ یاترا ہفتے کو پانپور میں برلا اوپن مائنڈس اسکول میں قیام کے بعد سری نگر کے مضافاتی علاقہ پنتھا چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔

سری نگر میں رات کے قیام کے بعد پیر کو راہل گاندھی سری نگر میں مولانا آذاد روڈ پر واقع پارٹی ہیڈ کواٹر پر قومی پرچم لہرائیں گے۔

Published: undefined

بھارت جوڑو یاترا شروع ہونے سے پہلے اتوار کے روز راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے حکومت پر نشانہ لگایا اور وزیر اعظم مودی پر سوال اٹھائے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آج کشمیری پنڈت حکومت سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے ہمیں سیاسی طور پر استعمال کرنے کے علاوہ ہمارے لیے کیا کیا؟ وزیراعظم آپ کے پاس کوئی جواب ہے؟‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined