بھارت جوڑو یاترا کے تحت آج کا سفر ختم ہو گیا ہے۔ سفر کے اختتام کے بعد کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے جانکاری دی کہ کل کا دن آرام کے لیے مختص ہے، اور اس کے اگلے دن پھر یاترا شروع ہوگی۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ’’بھارت جوڑو یاترا کا ساتواں دن ختم۔ اب تک 150 کلومیٹر مکمل ہو چکا ہے۔ آج دوپہر راہل گاندھی نے کولم ضلع کے چتھنور میں طلبا کے ساتھ بات چیت کی۔ شام کی پدیاترا میں زبردست بھیڑ دکھائی دی۔ کل سبھی کے لیے آرام کا دن ہے، اور پدیاترا کولم سے اگلے دن پھر سے شروع ہوگی۔‘‘
Published: 14 Sep 2022, 8:47 AM IST
بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ آج ان کی ملاقات کچھ ایسے آٹو ڈرائیورس سے ہوئی جو بڑھتی ہوئی مہنگائی میں اپنی آمدنی کم ہونے سے بہت پریشان ہیں۔ ان آٹو ڈرائیورس نے راہل گاندھی کو بتایا کہ پہلے دن بھر میں وہ 500 روپے تک کمائی کر لیتے تھے، لیکن اب یہ کمائی 300 روپے ہو گئی ہے۔ آٹو ڈرائیور سے ہوئی ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’جو لوگ پہلے دن بھر میں 500 روپے کماتے تھے، وہ اب 300 روپے کما رہے ہیں، اس کمرتوڑ مہنگائی میں بچوں کی تعلیم اور گھر چلانا مشکل ہو رہا ہے۔ ان مشکل حالات میں میں اپنے آٹو ڈرائیور بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں اور مہنگائی کے خلاف آواز اٹھاتا رہوں گا۔‘‘
Published: 14 Sep 2022, 8:47 AM IST
بھارت جوڑو یاترا ترواننت پورم کے چاٹھنور پہنچ گئی ہے۔ وقفہ کے دوران راہل گاندھی اسکولی طلبا سے گفتگو کریں گے۔ اس کے بعد یاترا شام کو پھر آگے کا راستہ طے کرے گی۔
Published: 14 Sep 2022, 8:47 AM IST
آج راہل گاندھی سیوگری مٹھ میں پہنچے اور انقلابی سماجی مصلح سری نارائن گرو کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے لاکھوں لوگوں کو بااختیار بنایا اور جن سے گاندھی جی اور بھیم راؤ امبیڈکر نے بھی تحریک حاصل کی تھی۔
Published: 14 Sep 2022, 8:47 AM IST
کیرالہ میں ساتویں دن کی یاترا شروع کرنے سے قبل صبح 6.30 بجے راہل گاندھی سیو گری مٹھ میں پہنچے اور سوامیوں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ سمادھی پر حاضری دینے کے لئے پہنچے۔ ترواننت پورم کے ناوائیکولم جنکشن میں پرچم کشائی کے بعد صبح 7 بجے سے یاترا شروع ہوئی۔ یہ یاترا صبح 11 بجے تک کولم کے چاٹھنور میں واقع ایمپائر کنونشن سینٹر تک پہنچ کر ٹھہر جائے گی۔
کولم ضلع میں راہل گاندھی دوپہر 2 بجے اسکولی طلبا سے گفتگو کریں گے۔ وقفہ کے بعد شام 4.30 بجے تھرومکو جنکشن، کولم سے دوبارہ شروع ہوگی۔ شام سات بجے تک یہ یاترا پلی مکو جنکشن تک پہنچے گی اور اس طرح ساتویں دن کی یاترا کا اختتام ہوگا۔ اس کے بعد مداندا، کولم میں ایک کارنر میٹنگ منعقد کی جائے گی اور یونس کالج آف انجینئرنگ، پلی مکو کولم میں شب گزاری کی جائے گی۔
Published: 14 Sep 2022, 8:47 AM IST
کیرالہ میں ترواننت پورم کے ناوائیکولم سے آٹھیوں دن کی یاترا کا آغاز ہوا۔ اس یاترا میں بڑی تعداد میں عام لوگ شامل ہو رہے ہیں اور جوش و خروش بدستور جاری ہے۔
Published: 14 Sep 2022, 8:47 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Sep 2022, 8:47 AM IST