قومی خبریں

کانگریس کا ’بھارت بند ‘ میوات میں مکمل طور پر کامیاب

کانگریس کی کال پر حزب اختلاف کی جماعتوں کے ’بھارت بند‘ کا میوات میں کافی اثر رہا۔ کاماں پہاڑی، نوح اور پونہانہ میں کانگریس کارکنان نے زبردست مظاہرہ کیا۔

تصویر قومی آواز/صابر قاسمی
تصویر قومی آواز/صابر قاسمی بھارت بند کے دوران مظاہرہ کرتے میوات کے کانگرس کارکنان

میوات (کاماں/نوح/پونہانہ): کانگریس پارٹی کی جانب سے دی گئی ’بھارت بند ‘ کی کال کا ملک کے ساتھ ہریانہ اور راجستھان کے خطہ میوات میں بھی وسیع پیمانے پر اثر نظر آیا۔

راجستھان کے ضلع بھرت پور کی کاماں اسمبلی کے کاماں اور پہاڑی علاقہ میں بند پوری طرح کامیاب رہا۔ یہاں کانگریس کارکنان نے سابق چیف پارلیمانی سکریٹری اور کانگریس رہنما زاہدہ خان کی قیادت میں پیدل مارچ کیا گیا۔

Published: 10 Sep 2018, 4:27 PM IST

کانگریس کارکنان نے مہنگائی کی پڑ رہی مار کو لے کر برسراقتدار بی جے پی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ اس دوران مظاہرین نے کہا کہ بی جے پی عوام مخالف اور نوجوان مخالف پارٹی ہے جبکہ کانگریس وہ واحد پارٹی ہے جو لوگوں کے مفاد میں کام کرتی ہے۔ اس موقع پر زاہدہ خان کے علاوہ پردھان جلیس خان، بلاک صدر شری چند اور دیگر کارکنان موجود رہے۔

Published: 10 Sep 2018, 4:27 PM IST

نوح

صوبہ ہریانہ میوات کے مرکزی شہر نوح میں کانگریس پارٹی کی جانب سے بلائے گئے بند پر مکمل طور پر عمل ہوا۔ یہاں ہریانہ کے سابق وزیر اور صوبائی کانگریس کے نائب صدر چودھری آفتاب احمد کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان و حامیوں نے شہر میں پیدل مارچ نکالا۔ مارچ کا آغاز پی ڈبلو ڈی ریسٹ ہاؤس میں واقع پارٹی دفتر سے ہوا اور سینکڑوں افراد نے مہنگائی کے خلاف زور دار نعرے بازی کی۔

Published: 10 Sep 2018, 4:27 PM IST

مارچ شہر کے اہم راستوں اور جامع مسجد ہوتے ہوئے بائی پاس تک پہنچا۔ اس درمیان آفتاب احمد نے بی جے پی کے خلاف عوام مخالف جذبات کی ترجمانی کی۔ کانگریس کے بھارت بند کو دکانداروں نے بھی پوری طرح حمایت کی اور اپنی دکانوں کو بند رکھا۔

’بھارت بند‘ حامی مظاہرین نے ہریانہ کی بی جے پی حکومت و مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں اور پٹرول-ڈیزل کی تاریخی مہنگائی کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ کانگریس کے پیدل مارچ کا اختتام نوح بس اسٹینڈ پر ہوا۔

Published: 10 Sep 2018, 4:27 PM IST

پونہانہ

پونہانہ اسمبلی حلقہ انتخاب میں کانگریس کارکنان نے مہنگائی کو لے کر بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے شہر بھر میں مارچ نکالا۔

Published: 10 Sep 2018, 4:27 PM IST

مارچ سے قبل تمام کانگریسی رہنماؤں نے سینگاریا ہاؤس پر ایک میٹنگ کی اور حکمت عملی پر غور خوض کیا۔ یہ میٹنگ حاجی صاحب خان کی رہائش پر منعقد ہوئی۔ اس دوران مظاہرین نے بی جے پی کی عوام مخالف، کسان مخالف اور تاجر مخالف پالیسیوں کو لے کر بی جے پی کے تئیں اپنے غصہ کا اظہار کیا۔

اہم شرکاء میں ابراہیم انجینئر بیسرو، اختر حسین کاٹپوری، اعجاز خان کاٹپوری، صاحب خان پٹواری، سبحان خان سنگاریا، حسن فردڑی، حمید سرپنچ ہتھن گاؤں، صلی قریشی اور وسیم قریشی وغیرہ۔

Published: 10 Sep 2018, 4:27 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Sep 2018, 4:27 PM IST