قومی خبریں

بھاگلپور: چھٹھ گھاٹ تیار کرنے کے دوران دردناک حادثہ، ندی میں ڈوبنے سے 4 بچوں کی موت

ندی کنارے گھاٹ کی صفائی کا کام چل رہا تھا۔ اسی دوران ایک بچہ پھسل کر گہرے پانی میں چلا گیا۔ اسے بچانے کے لیے باقی بچے بھی ندی میں اترے اور سبھی ڈوب گئے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈوبنے سے موت، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ڈوبنے سے موت، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

بہار سمیت ہندوستان کی کئی ریاستوں میں چھٹھ کا تہوار تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس درمیان بھاگلپور میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں چھٹھ سے پہلے نوگچھیا کے اسماعیل پور تھانہ حلقہ واقعہ نوٹولیا گاؤں میں 4 بچوں کی موت گنگا ندی میں ڈوبنے سے ہو گئی ہے۔ سبھی بچے گھاٹ کی صفائی اور تیاری میں مدد کرنے کے بعد غسل کرنے ندی میں گئے تھے۔ اس دوران وہ گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوبنے سے ان کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی عوام اور غوطہ خوروں نے کافی مشقت کے بعد چاروں بچوں کی لاشیں ندی سے باہر نکالیں۔ اس حادثہ کی جانکاری ملتے ہی اسماعیل پور تھانہ کی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پورے گاؤں میں اس واقعہ نے ماتم کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سبھی بچے 10 سے 14 سال کی عمر کے تھے اور چھٹھ پوجا کے لیے پورے جوش کے ساتھ چھٹھ گھاٹ کو اچھا بنانے میں لگے ہوئے تھے۔

Published: undefined

دیہی عوام کا کہنا ہے کہ ندی کنارے گھاٹ کی صفائی کا کام چل رہا تھا۔ اسی دوران ایک بچہ پھسل کر گہرے پانی میں چلا گیا۔ اسے بچانے کے لیے باقی بچے بھی ندی میں اترے اور سبھی ڈوب گئے۔ مہلوکین میں سے 2 کی شناخت نوٹولیا باشندہ متھلیش کمار کے بیٹے پرنس کمار (10 سال) اور کشور منڈل کے بیٹے نندن کمار (10 سال) کی شکل میں ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے چھٹھ گھاٹوں پر سیکورٹی انتظام اور بچاؤ اہلکاروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ اس طرح کے حادثات دوبارہ نہ ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined