قومی خبریں

بنگلورو-کاماکھیا ایکسپریس کے 11 ڈبے پٹری سے اتر گئے، ایک ہلاک، 8 زخمی

اوڈیشہ کے کٹک میں بنگلورو-کاماکھیا ایکسپریس کے 11 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے میں ایک مسافر ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ ریلوے نے فوری طور پر راحتی کام شروع کر دیا اور ہیلپ لائن نمبرز جاری کیے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

بھونیشور: اوڈیشہ کے کٹک میں اتوار کو بنگلورو-کاماکھیا اے سی ایکسپریس کے 11 ڈبے پٹری سے اتر گئے، جس میں ایک مسافر ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ حادثہ نیرگُندی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

Published: undefined

ایسٹ کوسٹ ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر (سی پی آر او) اشوک کمار مشرا نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح 11:54 بجے نیرگُندی کے قریب مَنگولی میں پیش آیا۔ ریلوے اور مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا۔

اوڈیشہ فائر بریگیڈ سروس کے ڈائریکٹر جنرل سدھانشو سارنگی کے مطابق این ڈی آر ایف اور اوڈیشہ فائر سروس کے اہلکار بھی ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ حادثے کے بعد تین ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی، جن میں دھولی ایکسپریس، نیلاچل ایکسپریس اور پورولیا ایکسپریس شامل ہیں۔

Published: undefined

ریلوے نے متاثرہ مسافروں کے لیے دو ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں: بھونیشور: 8455885999، کٹک: 991124238۔متاثرہ مسافروں کو ان کے منزل مقصود تک پہنچانے کے لیے ایک راحتی ٹرین کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلورو-کاماکھیا ایکسپریس میں سوار دو آسام کے شہری زخمی ہوئے ہیں، لیکن دونوں خطرے سے باہر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں اُدالگُری کے ولسن ڈِگَل اور بکسہ کی امیران نیشا شامل ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔

Published: undefined

ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ متاثرہ ریلوے ٹریک پر بحالی کا کام جنگی سطح پر جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined