قومی خبریں

گورنر نے ایک بار پھر بنگال حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگایا

گورنر جگدیپ دھنکڑ نے الزام لگایا کہ کورونا وبا کے دوران ”خریداری گھوٹالہ“ ہوا ہے۔ یہ دو ہزار کروڑ روپے کا گھوٹالہ ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکڑ اور ممتا حکومت میں ایک بار پھرٹکراؤ کی نوبت پید ہوگئی ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکڑ نے ایک بار پھر کورونا وبا کے دوران بنگال میں دو ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ شمالی بنگال کے دورے سے کولکتہ واپس آتے ہی گورنر دھنکڑ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس گھوٹالے کی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، لیکن مجھے ابھی تک انکوائری رپورٹ نہیں ملی ہے۔ گورنر نے جمعہ کو اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت آئین کے مطابق کام نہیں کررہی ہے۔

Published: undefined

دھنکڑدرگا پوجا کی مہا سپتمی کے دن سے دارجلنگ میں تھے۔10 دن قیام کے بعد جمعہ کو کلکتہ واپس آئے ہیں۔

Published: undefined

اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کی مختلف اسکیموں میں بدعنوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارجلنگ میں گورکھالینڈ ٹیریٹوریل ایڈمنسٹریشن (جی ٹی اے) بدعنوانی کی بھی شکایت ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ٹی اے کو 10 سال ہو چکے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے جی ٹی اے کو کروڑوں روپے دیے لیکن اس رقم کا کوئی حساب نہیں ہے۔

Published: undefined

گورنر نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے پر رپورٹ طلب کرنے کے باوجود انہیں نہیں ملی۔ دوسری طرف انہوں نے الزام لگایا کہ کورونا وبا کے دوران ”خریداری گھوٹالہ“ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار کروڑ روپے کا گھوٹالہ ہے۔ وزیراعلیٰ کی نگرانی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ الاپن بنرجی اس کمیٹی میں تھے۔ تاہم کمیٹی نے ابھی تک رپورٹ جاری نہیں کی ہے۔

Published: undefined

گورنر نے کہا کہ بنگال میں سیاسی تشدد کے واقعات کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی بیوروکریٹس یا پولیس افسران کو کئی بار طلب کیا ہے، لیکن وہ نہیں آئے۔ گورنر نے یہ بھی الزام لگایا کہ جو افسران آئے وہ بغیر کسی دستاویز کے راج بھون آئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined