قومی خبریں

بنگال انتخابات: سویندو نے نندی گرام میں بدمعاشوں کو پناہ دی ہے، ٹی ایم سی کی الیکشن کمیشن سے شکایت

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ سویندو ادھیکاری نندی گرام میں مجرموں کی پشت پناہی کر رہے ہیں

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے جاری سیاسی جدوجہد کے دوران ہائی پروفائل نندی گرام سیٹ پر سبھی کی نگاہیں مرکوز ہیں کیونکہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی یہاں سے خود ترنمول کانگریس کی امیدوار ہیں۔ جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ممتا کے پرانے سپہ سالار سویندو ادھیکاری کو میدان میں اتارا ہے۔ ان دونوں کے مابین دلچسپ مقابلہ ہے اور ایک دوسرے کی شکایت الیکشن کمیشن تک پہنچ رہی ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے سوویندو ادھیکاری پر مجرموں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ نندی گرام میں سوویندو ادھیکاری کے ذریعہ مجرموں کو پناہ دی جا رہی ہے۔ ٹی ایم سی نے کہا کہ "ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ فوری طور پر مداخلت کریں اور پولیس کے ذریعہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔"

Published: undefined

مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر کو لکھے گئے خط میں، ٹی ایم سی نے کہا کہ نندی گرام میں سویندو ادھیکاری مجرموں اور سماج دشمن عناصر کو پناہ دے رہے ہیں، یہ سب حلقے کے رہائشی نہیں ہیں، ان لوگوں کو یہاں کام کے لئے لایا جا رہا ہے، جبکہ یہ سب لوگ مختلف مقامات پر مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔

Published: undefined

ٹی ایم سی کی جانب سے ممبر پارلیمنٹ ڈریک او برائن نے یہ خط تحریر کیا ہے۔ ٹی ایم سی کا کہنا ہے کہ نندی گرام سے بی جے پی امیدوار سویندو ادھیکاری نے اپنے حلقہ انتخاب میں سماج دشمن عناصر کو پناہ دی ہے، یہ لوگ مقامی باشندے بھی نہیں ہیں، علاقے کے مکان مالکان کے نام کے ساتھ ٹی ایم سی نے شکایتی خط الیکشن کمیشن کو سونپا۔

Published: undefined

ٹی ایم سی نے الزام لگایا ہے کہ کالی پد کے ایک دو منزلہ مکان میں 30-40 لڑکے رہ رہے ہیں، وہ بائیکوں پر گھومتے ہیں، یہ کولا گھاٹ، پنگالا، کانتھی اور کونٹائی میں رہتے ہیں۔ اسی طرح ہری پور میں بھی ادھیکاری کے پولنگ ایجنٹ کے ساتھ 30-40 افراد میتھ پال ناتھ کے گھر پر قیام پذیر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined