قومی خبریں

بنگال بی جے پی میں رد و بدل کی تیاریاں، جمعرات کو دہلی میں میٹنگ

بتایا جا رہا ہے کہ 31 رکنی ریاستی کمیٹی بنانے پر بات چیت کی جا رہی ہے، دسمبر کے اوائل میں اس کا اعلان متوقع ہے، کمیٹی میں 12 نائب صدر، پانچ جنرل سیکرٹری، 12 سیکرٹری، ایک خزانچی ہوگا۔

بی جے پی کا جھنڈا، تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی کا جھنڈا، تصویر آئی اے این ایس 

کولکاتا: بی جے پی کی مغربی بنگال یونٹ تنظیمی سطح پر بڑے پیمانے پر ردوبدل کی تیاری کر رہی ہے۔ ریاستی بی جے پی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو دہلی میں مرکزی قیادت کے ساتھ ریاست کے اعلیٰ لیڈروں کی میٹنگ ہونی ہے۔ اس میں ریاست میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انتظام کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ ممکنہ ریاستی کمیٹی کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

Published: undefined

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار کمیٹی میں خواتین ارکان اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کی جگہ ڈاکٹر سوکانتا مجمدار کو نیا صدر بنایا گیا ہے۔ ان کی جانب سے پہلی دسمبر میں نئی ​​کمیٹی کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ 31 رکنی ریاستی کمیٹی بنانے پر بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ دسمبر کے اوائل میں اس کا اعلان متوقع ہے۔ کمیٹی میں 12 نائب صدر، پانچ جنرل سیکرٹری، 12 سیکرٹری، ایک خزانچی ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined