قومی خبریں

بھیک یا آزادی: این ایس یو آئی نے کنگنا رانوت کی بہتر ’ذہنی صحت‘ کے لیے یگیہ کیا

این ایس یو آئی قومی صدر نیرج کندن نے کہا کہ کنگنا رانوت جیسی بھی ہیں لیکن ہیں تو ہمارے ملک کی بیٹی، اس لیے ان کو جلد سے جلد عقل ہو اس کے لیے یگیہ کیا گیا ہے۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز 

نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے آج ملک کے مجاہدین آزاد کی بے عزتی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت کی بہتر عقل کے لیے ایک یگیہ کا انعقاد کیا۔ یگیہ (پوجا) این ایس یو آئی ہیڈکوارٹر میں قومی صدر نیرج کندن کی قیادت میں انجام پایا۔ اس میں بڑی تعداد میں این ایس یو آئی کارکنان موجود تھے۔

Published: undefined

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت کو حال ہی میں پدم شری سے نوازا گیا ہے، جو ملک کے شہریوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو اپنی اہلیت ثابت کرنے پر دیا جاتا ہے۔ کنگنا کو دیے گئے اس ایوارڈ کو ان اہل لوگوں کی بے عزتی قرار دیا گیا ہے جنھیں یہ ایوارڈ ان کی قابلیت کے لیے دیا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے کسی بھی اہم تعاون کے بغیر کنگنا کو پدم شری دینا انعام یافتگان کی بے عزتی کے علاوہ کچھ نہیں۔

Published: undefined

این ایس یو آئی لیڈران کا کہنا ہے کہ کنگنا رانوت نے ’ٹائمز ناؤ‘ کے ایک ٹی وی پروگرام میں ملک کے عظیم مجاہدین آزادی کی بے عزتی کی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کو اصل آزادی 2014 میں ملی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی طرح سے پدم شری ایوارڈ کی حقدار نہیں ہیں۔ آج منعقد یگیہ تقریب کے موقع پر این ایس یو آئی لیڈران نے کہا کہ اس کے ذریعہ کنگنا کی بہتر ذہنی صحت کے لیے دعا کی گئی۔ ساتھ ہی اس موقع پر این ایس یو آئی نے مطالبہ کیا کہ ان سے پدم شری ایوارڈ واپس لیا جائے۔

Published: undefined

این ایس یو آئی کے قومی صدر نیرج کندن نے کہا کہ پدم شری ایوارڈ کنگنا رانوت سے واپس لیا جانا چاہیے کیونکہ وہ اس اعزاز کی حقدار نہیں ہیں۔ ساتھ ہی کنگنا رانوت نے آزادی کے عظیم مجاہدین آزادی اور قربانی دینے والے جنگجوؤں کی بے عزتی کی ہے، جو ایک سچے ہندوستانی کی نظر میں ناقابل قبول ہے۔ کنگنا کا بیان ملکی باشندوں کے قومی جذبہ کو مجروح کرتا ہے۔ نیرج کندن نے ساتھ ہی کہا کہ کنگنا رانوت جیسی بھی ہیں، لیکن ہیں تو ہمارے ملک کی بیٹی۔ اس لیے ان کو جلد سے جلد عقل ہو اس کے لیے یگیہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined