قومی خبریں

کیلاش وجے ورگیہ کے ’بلے باز‘ ایم ایل اے بیٹے آکاش کی عرضی ضمانت منظور

بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے ایم ایل اے بیٹے آکاش وجے ورگیہ کو ہفتہ کی شام شام بھوپال کی خصوصی عدالت نے ضمانت دیدی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھوپال: بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے ایم ایل اے بیٹے آکاش وجے ورگیہ کو ہفتہ کی شام بھوپال کی خصوصی عدالت نے ضمانت دیدی۔ اندور تین اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی آکاش کے وکیل پوشیہ متر بھارگوا نے بتایاکہ خصوصی جج سریش سنگھ نے شام کو آکاش کو ضمانت دی ۔اب ہم اس سلسلہ میں ضروری کارروائی مکمل کرتے ہوئے آگے قدم اٹھائیں گے ۔اس سے پہلے افسران اندور کی ایم جی روڈ تھانہ پولیس سے ایم ایل اے آکاش کی کیس ڈائری لیکر دوپہر کو عدالت پہنچے ،جس کے بعد یہاں معاملہ کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد شام کو فیصلہ سنایا۔

Published: 30 Jun 2019, 8:10 AM IST

آکاش وجے ورگیہ کی ضمانت عرضی پر ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کے معاملات کی سماعت کے لیے مخصوص عدالت کے جج سریش سنگھ نے یہاں کی سماعت کی ۔کل اس معاملہ میں سماعت شروع ہونے کے بعد جج نے اس معاملہ کی کیس ڈائری اندور سے لائے جانے کا حکم دیاتھا۔

Published: 30 Jun 2019, 8:10 AM IST

دودن قبل اندورضلع کے خصوصی جج بی کے دیویدی نے اندور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کے معاملہ میں رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ کی ضمانت عرضی خارج کردی تھی ۔انھوں نے رکن اسمبلی کو حکم دیاکہ وہ اس معاملہ میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ جبل پور کے ذریعہ ریاست کے ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کے معاملات کی سماعت کےلیے مخصوص عدالت کے سامنے ضرورت کے مطابق اپیل کرسکتے ہیں ۔اس کے بعد رکن اسمبلی آکاش کے وکیلوں نے ضمانت کی عرضی بھوپال کی خصوصی عدالت میں پیش کی ۔

Published: 30 Jun 2019, 8:10 AM IST

آکاش کے وکیل نے عدالت کے حکم کے بعد تسلیم کیاکہ ایم ایل اے آکاش وجے ورگیہ کے کل ہی اندور ضلع جیل سے باہر آنے کا امکان ہے ۔انھوں نے اس معاملہ میں پولیس پر ایم ایل اے خلاف جھوٹا معاملہ درج کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ سچائی پریشان ہوسکتی ہے لیکن شکست نہیں کھاسکتی ۔

Published: 30 Jun 2019, 8:10 AM IST

تین دل قبل اندور میں ایک خستہ حال مکان کو توڑنے پہنچے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے ساتھ رکن اسمبلی اور انکے حامیوں میں تنازعہ پیداہوگیاتھا۔اس دوران رکن اسمبلی نے کرکٹ بلے سے ملازمین پر حملہ کردیاتھا۔انھیں اسی دن عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیاگیاتھا۔وہ فی الحال اندور جیل میں ہیں ۔

Published: 30 Jun 2019, 8:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Jun 2019, 8:10 AM IST

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع