قومی خبریں

بریلی: اسکول میں علامہ اقبال کی دعائیہ نظم ‘لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری‘ پڑھانے پر پرنسپل معطل، مقدمہ درج

وی ایچ پی نے الزامات عائد کرتے ہوئے اسے مدرسہ کی نماز قرار دیا۔ تنظیم نے کہا کہ ہندو اکثریتی علاقے کے اسکول میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے اور تبدیلی مذہب کی تیاری کی جا رہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بریلی: یوپی کے بریلی ضلع کے ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل کو ریاست کے شعبہ تعلیم نے اس لئے معطل کر دیا ہے کیونکہ کچھ ہندووادی تنظیموں کے لوگوں نے پولیس میں شکایت کی تھی کہ اسکول میں صبح کے وقت علامیہ اقبال کی مشہور نظم ’لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری‘ پڑھائی جا رہی ہے۔ پولیس نے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق صبح کی اسمبلی میں ’لیب پر آتی ہے دعا بن کے تمنا میری‘ نظم پڑھتے ہوئے بچوں کی ایک ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے نے کے بعد پرنسپل کو معطل کرنے کی کارروائی کی گئی۔ اس کلپ میں بچوں کو ’میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو‘ پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس پر ہندووادی تنظیموں نے سخت اعتراض ظاہر کیا۔ ویڈیو فرید پور کے محلہ پاڑہ میں واقع کملا نہرو پری سیکنڈری اسکول کی ہے اور اس میں کئی درجن بچے نظم پڑھ رہے ہیں۔

Published: undefined

ایک رپورٹ کے مطابوشو ہندو پریشد نے اس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ اسے مدرسہ کی نماز قرار دیتے ہوئے تنظیم نے کہا کہ ہندو اکثریتی علاقے کے اسکول میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے، مذہب کی تبدیلی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ شکایت ملنے پر پرنسپل ناہید صدیقی اور ’شکشا متر‘ وزیر الدین کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور ماحول خراب کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

Published: undefined

بنیادی تعلیم کے افسر ونے کمار نے پرنسپل کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے اور ’شکشا متر‘ کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔پولیس نے کہا ’’مقدمہ درج کیا کیونکہ یہ دعا سرکاری اسکولوں کے روزانہ کے شیڈول کا حصہ نہیں ہے اور اس کا تعلق ایک خاص مذہب سے ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined