قومی خبریں

ایف آئی آر میں اردو اور فارسی الفاظ کے استعمال پر روک، دہلی پولیس کا سرکلر جاری

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ان دقیق الفاظ کا مطلب لوگوں کو پتہ نہیں ہوتا اور ان کی جگہ ہندی اور انگریزی کے آسان الفاظ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دہلی پولیس، تصویر آئی اے این ایس
دہلی پولیس، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد دہلی پولیس کمشنر نے ایک سرکلر جاری کر کے چارج شیٹ اور ایف آئی آر میں دقیق اردو الفاظ کا استعمال کرنے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرکلر میں ایسے 383 الفاظ کی فہرست دی گئی ہے، جو عام طور پر بول چال میں استعمال نہیں ہوتے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ان دقیق الفاظ کا مطلب لوگوں کو پتہ نہیں ہوتا اور ان کی جگہ ہندی اور انگریزی کے آسان الفاظ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

عام طور پر ایف آئی آر لکھتے وقت، چارج شیٹ داخل کرتے وقت اور ڈی ڈی داخل کرتے وقت بھی اردو فارسی کے ایسے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں جو بول چال میں استعمال نہیں ہوتے۔ اس معاملے میں 2018 میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی تھی، جس پر ہائی کورٹ نے 7 اگست 2019 کو ایک حکم جاری کیا۔ اس میں کہا گیا تھا کہ شکایت کنندہ کے الفاظ میں ایف آئی آر درج کی جائے۔ اس میں بہت زیادہ پیچیدہ زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ پولیس عام لوگوں کے لیے کام کرتی ہے نہ کہ اردو، فارسی، انگریزی اور ہندی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں کے لیے۔

Published: undefined

اس حکم نامے کے اجراء کے ساتھ ساتھ واضح کیا گیا ہے کہ ان احکامات پر عمل کیا جائے اور اگر کوئی ان پر عمل نہیں کرتا تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ پولیس کی جانب سے ایسے اردو اور فارسی الفاظ کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جو ایف آئی آر میں اب تک استعمال ہو رہے تھے۔ ان مشکل الفاظ کے ساتھ ان کی جگہ آسان الفاظ کی فہرست بھی دی گئی ہے، تاکہ افسران ایف آئی آر اور چارج شیٹ کے وقت ان الفاظ کا استعمال کریں، تاکہ شکایت کنندہ اور اس کیس سے وابستہ لوگ اس کا مطلب آسانی سے سمجھ سکیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined